علامہ شبیر میثمی مرکزی جنرل سیکریٹری اور علامہ ناظرتقوی مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری شیعہ علماءکونسل پاکستان نامزد
کابینہ کے دیگر اراکین میں مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ عارف حسین واحدی، مرکزی سیکریٹری اطلاعات زاہد حسین عسکری ،علامہ خورشید انور جوادی ودیگر بھی شامل ہیں۔

شیعیت نیوز: شیعہ علماءکونسل پاکستان کا اہم اجلاس سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر صدارت جامعہ امام صادق ؑ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی کابینہ کے نئے اراکین ناموں کا اعلان کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق علامہ الشیخ شبیر حسن میثمی کو شیعہ علماء کونسل پاکستان کا مرکزی جنرل سیکریٹری ،علامہ سید ناظر عباس تقوی کو ایڈیشنل جنرل سیکریٹری اور حسنین مہدی کو مرکزی نائب صدر نامزدکردیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: نامور مبلغ ، ممتاز مصنف ومترجم شہید سید سعید حیدرزیدی ؒ کو ہم سے بچھڑے 9 برس بیت گئے
واضح رہے کہ علامہ شیخ شبیر حسن میثمی زہرا اکیڈمی کراچی کے چیئرمین بھی ہیں جوکہ شیعہ علماء کونسل کے پلیٹ فارم پر مختلف فلاحی ورفاعی پروجیکٹس پر کام کررہے ہیں جبکہ علامہ سید ناظرعباس تقوی اس سے قبل شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مفکرپاکستان، حکیم الامت علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کا 144 واں یومِ ولادت ملی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے
کابینہ کے دیگر اراکین میں مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ عارف حسین واحدی، مرکزی سیکریٹری اطلاعات زاہد حسین عسکری ،علامہ خورشید انور جوادی ودیگر بھی شامل ہیں۔