ایران

امریکی فوج کے انخلا کے بعد عراق میں امن و استحکام پوری طرح برقرار ہوجائے گا، ایران

شیعیت نیوز: ایران نے کہا ہے کہ امریکی فوج کے انخلا کے بعد عراق میں امن و استحکام پوری طرح برقرار ہوجائے گا۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے ہفتے وار پریس کانفرنس میں عراق کے حالیہ واقعات پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سبھی ملکوں کو چاہئے کہ وہ عراق کے قوانین کا احترام کریں اور عراق میں امن و استحکام کی برقراری کے لئے امریکہ کو چاہئے کہ وہ جلد سے جلد عراق سے نکل جائے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر کے ایٹمی معاہدے سے متعلق دیے گئے حالیہ بیان پر کہا کہ امریکہ ایٹمی معاہدے کا رکن ملک نہیں ہے اس لئے وہ اس معاہدے کے رکن ملکوں کے بارے میں کچھ کہنے کا حق نہیں رکھتا۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ، ایران اور گروپ چار جمع ایک کے مذاکرات میں شامل ہونے کا بھی حق نہیں رکھتا۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ کو ایٹمی معاہدے میں دوبارہ شامل ہونے کے لئے پہلے ایران کے خلاف تمام غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیوں کو ختم کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : غرب اردن کے شہر اریحا میں یہودی آباد کاروں پر پٹرول بموں سے حملہ

دوسری جانب ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے عراقی وزیر اعظم کے خلاف قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات عراقی خودمختاری، قومی سالیمت، آزادی اور سلامتی کے خلاف جارحیت کرنے والوں کے مفاد میں ہے جو خطے میں اپنے مذموم مقاصد کو حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سعید خطیب زادہ نے بروز اتوار کو عراقی وزیر اعظم کو قاتلانہ حملے کا نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے عراق میں قیام امن، سلامتی اور استحکام کی حمایت پر ایران کے ناقابل تبدیل اور پائیدار موقف پر زور دیا۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے عراق کی سلامتی اور ترقی کو نشانہ بنانے والی سازشوں سے باخبر رہنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے اس طرح کے واقعات کو ان فریقوں کے مفاد میں قرار دیا جنہوں نے گزشتہ 18 سالوں سے عراق کے استحکام، سلامتی، آزادی اور علاقائی سالمیت پر حملہ کیا ہے اور دہشت گرد اور فتنہ انگیز گروہ بنا کر اپنے مذموم علاقائی مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔

خطیب زادہ نے مصطفی الکاظمی کے محفوظ ہونے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ عراقی عوام، حکومت اور سیاسی دھارے اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ عراق کی ترقی اور خوشحالی میں کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button