ایران

امریکہ اس وقت کمزور ہو رہا ہے جبکہ ایران روز بروز مضبوط ہو رہا ہے، بہروز کمالوندی

شیعیت نیوز: ایران کے ایٹمی انرجی کے ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں بیس فیصد افزودہ یورینیم کی مقدار دوسو دس کلو سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ پچیس کیلو کی مقدار میں ساٹھ فیصد افزودہ یورینیم بھی تیار کیا جا چکا ہے۔

ایران کے ایٹمی ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی نے کہا کہ اس وقت سامراجی ممالک نے بھی اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اب وہ اسلامی جمہوریہ سے ایٹمی صنعت نہیں چھین سکتے۔

انھوں نے تہران میں ایٹمی صنعت کی نمائش کے افتتاح کے موقع پرانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سامراجی ممالک جانتے ہیں کہ یہ صنعت، حساس اور کلیدی حیثیت رکھتی ہے لہذا وہ اسلامی جمہوریہ ایران کو طاقت و توانائی کے اس اہم حق سے محروم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اسی لئے انھوں نے ایٹمی موضوع کو سیاسی بنا دیا ہے۔

ایران کے محکمۂ جوہری توانائی کے ترجمان بہروز کمالوندی نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی الزام لگا رہے ہیں کہ ہم ایٹمی ہتھیار بنانا چاہتے ہیں، جبکہ خود ان کے پاس ایٹمی ہتھیار موجود ہیں اور وہ انھیں استعمال بھی کر چکے ہیں۔

بہروز کمالوندی نے زور دے کر کہا کہ امریکہ اس وقت کمزور ہو رہا ہے اور وہ کبھی بھی علاقے میں اتنا کمزور ہوا نہیں تھا جبکہ ایران روز بروز مضبوط ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت میں دو برس کے دوران صحافیوں پر 256 حملے، امریکی غیر سرکاری تنظیم

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے تہران اور باکو کے تعلقات کو مثبت ہمسایگی کا مصداق قرار دیا ہے۔

وزارت خارجہ کے شعبہ اطلاع رسانی کے مطابق حسین امیر عبد اللہیان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے پڑوسیوں کو اپنا عزیز سمجھتا ہے اور ہو سکتا ہے کہ بعض مسائل میں نظریاتی اختلافات پائے جاتے ہوں مگر اہم بات یہ ہے کہ طرفین میں رکاوٹوں کو عبور کرنے کے لئے مستحکم عزم پایا جاتا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم آذربایجان کے وزیر خارجہ جیحون بایرام اف کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کے فروغ اور غلط فہمیوں کے ازالے کے لئے اپنے مثبت تبادلۂ خیال کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اور آذربایجان کے تعلقات کے حوالے سے رائے عامہ اور میڈیا پر نگرانی کے لئے ایک مشترکہ کمیٹی کے قیام پر اتفاق ہو گیا ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں آذربایجان کے صدر الہام علی اف نے مشترکہ مفادات کے حامل خود مختار ممالک کے سربراہوں کے ایک آن لائن اجلاس میں حقیقت سے عاری ایک بیان میں یہ دعوا کیا تھا کہ ایران نے گزشتہ تیس برسوں کے دوران آرمینیا کے ساتھ مل کر یورپ کو منشیات اسمگل کرنے کے لئے آذربایجان کے مقبوضہ علاقوں کا استعمال کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button