اہم ترین خبریںایران

امریکہ کو ایرانی قوم سے شکست کھانے کی عادت ہوچکی ہے، میجر جنرل سلامی

شیعیت نیوز: ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل سلامی نے 13 آبان عالمی سامراج کے ساتھ مقابلے کے دن اور یوم طلباء کی مناسبت سے خطاب میں خلیج عمان میں تیل چورانے کی امریکی کوشش کی ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو ایرانی قوم سے شکست کھانے کی عادت ہوچکی ہے۔

میجر جنرل حسین سلامی نے 13 آبان سن 1357 شمسی مطابق 4 نومبر 1979 ء میں امریکہ کی اقتصادی اور فوجی لحاظ سے طاقت اور قدرت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم اس وقت اپنے عظيم الشان انقلاب کے ابتدائی مرحلے میں تھی اور اس دور میں ایرانی قوم کی طاقت آج جیسی نہیں تھی، پھر بھی ایرانی قوم نے امریکہ کا بھر پور مقابلہ کرکے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا ۔

میجر جنرل سلامی نے کہا کہ اگر گذشتہ 100 برسوں ميں دنیا میں رونما ہونے والی جنگوں کا جائزہ لیا جائے تو امریکہ نے گذشتہ 100 برسوں میں دنیا بھر میں کم سے کم 40 جنگیں مسلط کی ہیں جو دنیا میں امریکی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ کی غلط پالیسی ترک کر دے، چین

انھوں نے کہا کہ دنیا میں امریکہ 750 فوجی اڈے قائم ہیں جو دنیا کو اپنی فوجی طاقت کے ذریعہ قبضہ میں رکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ نے یورپی ممالک ، افریقی ممالک ، مشرق وسطی، مشرق بعید ، روس اور دنیا کے ہر گوشہ میں جنگیں لڑی ہیں ۔

میجر جنرل سلامی نے کہا کہ امریکہ کی براہ راست جنگوں میں اب تک 8 ملین افراد مارے جاچکے ہیں۔ امریکہ اپنی من مانی اور مرضی کی حکومتیں لانے کے لئے دیگر ممالک میں آشکارا مداخلت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے عربی اورلاطینی امریکہ کے ممالک کے حکمراں امریکی اقدامات کے نتیجے میں برسر اقتدار ہیں۔ دنیا میں امریکہ کے ظالمانہ اور بے رحمانہ اقدامات کے بے شمار شواہد موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button