لاشیں لیکر بیٹھنے والوں کو بلیک میلرکہنےوالے وزیر اعظم عمران خان لاشیں گرانے والوں سے بلیک میل ہوگئے، علامہ سبطین سبزواری

06 نومبر, 2021 12:17

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا کہ پاکستان میں جس کی لاٹھی ہو، بھینس اسی کی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے اپنے مقتولین کی لاشیں سڑکوں پر رکھ کر پُرامن احتجاج کیا، وزیراعظم نے ان امن پسندوں کو ’’بلیک میلر‘‘ کہا جبکہ جنہوں نے ڈنڈے کے زور سے ریاست کو یرغمال بنائے رکھا، پولیس اہلکاروں کو شہید کیا، سڑکیں بلاک کیں، سرکاری و پرائیویٹ املاک کو نقصان پہنچایا، ان کو وزیراعظم نے کلین چٹ دیدی ہے، حکومت کو اس دوہرے معیار سے باہر آنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: 24اکتوبر کو دریائے عمان میں ایرانی اور امریکی فورسز کے درمیان کیا ہواتھا؟؟؟

انہوں نے کہا کہ ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے اور ماں کیلئے سارے بچے برابر ہوتے ہیں، مگر وزیراعظم کا رویہ افسوسناک ہے، یہ حکومت لاٹھی سے چل رہی ہے، جس کے پاس لاٹھی ہے، حکومت بھینس بن کر اسی کی غلام بن جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو محبِ وطن اور وطن دشمنوں میں تمیز کرنے کی پالیسی اپنانا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامی تحریک پاکستان کے رکن گلگت بلتستان اسمبلی ایوب وزیری چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خوراک مقرر

علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ پاکستان ہم نے بنایا تھا، اس کے بچانے میں بھی ہمارا کردار نمایاں ہے، اس کے باوجود ہماری قوم کیساتھ امتیازی سلوک کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بھینس نہ بنے کہ ہر لاٹھی والا اسے ہانک کر ساتھ لے جائے، حکومت ریاست بنے۔

5:27 شام اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔