اہم ترین خبریںپاکستان

معروف نوحہ خواں سید ناصرزیدی کے انتقال پر ایم ڈبلیوایم سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس کا اظہارِ رنج وغم

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مزید کہا کہ خدا وند متعال عزائے حسینی ؑ کیلئے ان کی خدمات کو اپنی بارگاہ میں مقبول ومنظور فرمائے ، انہیں جوار شہدائے کربلاؑ میں محشور فرمائے اور ان کے تمام پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔

شیعیت نیوز: ممتاز نوحہ خواں ،شہنشاہِ نواءسید ناصرحسین زیدی طویل علالت کے بعد داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ،ان کے انتقال کی دلسوز خبر پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ سید ناصرحسین زیدی کی رحلت عزائے حسین ؑ کا بڑا نقصان ہے ۔

انہوں نے اپنی تمام زندگی ذکر امام حسین ؑ کی ترویج واشاعت میں صرف کی ۔ان کی دل میں اترجانے والی آواز اور پرسوز کلام ہمیشہ سامعین کے قلب وازہان میں تابندہ رہیں گےاور انہیں غمگین کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نوحہ خوانی کی دنیا کا ایک اور سنہرہ باب ہمیشہ کیلئے بند ہوگیا، شہنشاہ نواءسید ناصر حسین زیدی انتقال کرگئے

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مزید کہا کہ خدا وند متعال عزائے حسینی ؑ کیلئے ان کی خدمات کو اپنی بارگاہ میں مقبول ومنظور فرمائے ، انہیں جوار شہدائے کربلاؑ میں محشور فرمائے اور ان کے تمام پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button