اہم ترین خبریںپاکستان

نوحہ خوانی کی دنیا کا ایک اور سنہرہ باب ہمیشہ کیلئے بند ہوگیا، شہنشاہ نواءسید ناصر حسین زیدی انتقال کرگئے

سیدناصرحسین زیدی مرحوم معروف ذاکر اہل بیت ؑ علامہ عرفان حیدر عابدی مرحوم اور علامہ فرقان حیدر عابدی کے برادر نسبتی تھے

شیعیت نیوز: نوحہ خوانی کی دنیا کا ایک اور سنہرہ باب ہمیشہ کیلئے بند ہوگیا، شہنشاہ نواءسید ناصر حسین زیدی انتقال کرگئے۔وہ طویل عرصہ سے بیمار تھے اور کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے ۔ ان کا انتقال اردو نوحہ خوانی کی صنف کا ایک ایسا نقصان ہے جس کا ازالہ مدتوں تک ہونا مشکل ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے ممتازنوحہ خواں سید ناصرحسین زیدی طوی علالت کے بعد داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔ وہ کافی عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے ۔ سید ناصرحسین زیدی شہنشاہ نواءکے لقب سے مشہور تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عام شہریوں کے محدود ذرائع آمدن ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے مطابقت نہیں رکھتے،علامہ صادق جعفری

سید ناصرحسین زیدی 80 اور 90 کی دہائی میں ندیم سرور کے عصر میں اردو نوحہ خوانی کے افق پر ایک روشن ستارے کی مانند ابھرے۔ پیاسی ہے سکینہ ؑ کے عنوان سے شہرہ آفاق کلام دنیا بھرمیں ان کی پہنچان بنا۔انہوں نے ناصرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک بھی اپنی پرسوز آواز سے فرشِ عزائے حسینؑ کی خوب خدمت انجام دی ۔

انہوں نے اپنے بھتیجے سید رضا عباس زیدی کی بھی شاندار تربیت کی ۔ رضا عباس زیدی آج پاکستان کے بڑے اور نامور نوحہ خوانوں کی فہرست میں شامل ہیں، جن کی آواز میں اپنے چچا سید ناصرحسین زیدی کا پرسوز لہجہ خصوصی طور پر نمایاں نظر آتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی 50 سالہ انقلابی جدوجہد کی تابناک تاریخ اور خدمات کاجائزہ

سیدناصرحسین زیدی مرحوم معروف ذاکر اہل بیت ؑ علامہ عرفان حیدر عابدی مرحوم اور علامہ فرقان حیدر عابدی کے برادر نسبتی تھے ۔ ان کا جسد خاکی امام بارگاہ شہدائے کربلا منتقل کیا جارہا ہے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ کا اعلان تھوڑی دیر بعد اہل خانہ کی جانب سے متوقع ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button