اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

شیخ جراح کے متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کرنے والوں پر اسرائیلی فوج کا تشدد

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں شیخ جراح کے مقام پر بے دخلی کے ظلم کا سامنا کرنے والے فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنے والوں پر اسرائیلی فوج نے تشدد کا بے جا استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز یہودی آبادکاری کے لیے طاقت کے ذریعے خالی کرائے جانے والے شیخ جراح کے فلسطینی باشندوں سے اظہارِ یکجہتی کرنے والے کارکنوں پر تشدد کیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے شیخ جراح کے اطراف میں سیکیورٹی بڑھا دی ہے اور الشیخ جراح کالونی کے باشندوں سے اظہار یکجہتی کرنے والے فلسطینیوں کا احتجاجی کیمپ اکھاڑ پھینکا۔

ادھر اسرائیلی فوج نے شمال مشرقی بیت المقدس میں شعفاط کیمپ میں نہتے فلسطینیوں پر طاقت کا استعمال کیا۔ اسرائیلی فوج نے تلاشی کی کارروائیوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا تین روزہ گولڈن جوبلی ”جہد مسلسل و عزم نو کنونشن“ 5 نومبر سےلاہور میں شروع ہوگا

دوسری جانب درجنوں یہودی آباد کاروں نے کل بدھ کواسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد قصیٰ میں گھس کر مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔ اس موقعے پر یہودی انتہا پسندوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کرتلمودی تعلیمات کے مطابق رسومات ادا کیں۔

فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ بدھ کو درجنوں یہودی آباد کاروں، اسرائیلی طلبا اور انٹیلی جنس اہلکاروں سمیت درجنوں انتہا پسندوں نے  قبلہ اول میں گھس کراشتعال انگیز چکر لگائے۔

یہودی آباد کار مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہوئے۔ اس موقعے پر انتہا پسند یہودی شرپسندوں کو مزعومہ ہیکل سلیمانی کے بارے میں مذہبی بریفنگ بھی دی گئی۔

خیال رہے کہ جمعہ اور ہفتہ کے کے دن کے علاوہ ہفتے کے باقی ایام میں یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولتے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مسجد اقصیٰ کی حرمت کو پامال کرنے والے اشتعال انگیز اقدامات اور حرکات کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button