اہم ترین خبریںدنیا
پانامہ سٹی میں مسلح دہشت گردوں کے حملے میں 5 افراد جاں بحق 6 شدید زخمی
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ پاناما کے شہر سانٹا آنا کے ایک نائٹ کلب میں رونما ہوا۔

شیعیت نیوز: پانامہ سٹی میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ، مسلح دہشت گردوں کے حملے میں 5 افراد جاں بحق 6 شدید زخمی۔
تفصیلات کے مطابق پاناما سٹی کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 6 دیگر زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ پاناما کے شہر سانٹا آنا کے ایک نائٹ کلب میں رونما ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: غاصب صیہونی حکومت کے کریہ المنظر چہرے کو فضول اور حقیر لفاظی سے سنوارا نہیں جا سکتا، ایرانی نائب سفیر زہرا ارشادی
پانامہ کے پولیس کمشنر ریکورٹے ڈی لا ایسپاڈا نے ٹویٹ کیا کہ ایسپاسیو پنامہ نائٹ کلب میں پیش آنے والے واقعہ میں 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا اور ایک کار اور فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی ضبط کر لیا گیا۔