اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

ایک درجن سے زائد افراد کے ہلاکت کے بعد علیزئی اورگیدو قبائل میں امن معاہدہ ہوگیا

جرگے سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے ساجد طوری، ایم این اے فخر زمان، حاجی سردار حسین، حاجی بخت جمال، حاجی عابد حسین، حاجی سلیم خان اور دیگر عمائدین نے کہا کہ امن معاہدہ خوش آئند ہے اور کسی کو بھی ضلع کرم کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی

شیعیت نیوز: ایک درجن سے زائد افراد کے ہلاکت کے بعد علیزئی اورگیدو قبائل میں امن معاہدہ ہوگیا۔ضلع کرم کے پیواڑ علیزئی اور گیدو قبائل کے مابین امن معاہدہ ہوگیا، واضح رہے کہ 23 اکتوبر کو دونوں قبائل کے مابین جنگل کے تنازعے پر فائرنگ کے واقعات میں سولہ افراد جاں بحق اور بیس زخمی ہوگئے تھے۔

جرگہ ذرائع کے مطابق پیواڑ علیزئی اور گیدو قبائل کے مابین فائر بندی کے بعد ایک ماہ کیلئے عارضی امن معاہدہ ہوگیا ہے، جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مستقل امن معاہدے کے لئے بیس رکنی جرگہ تشکیل دیا جائے گا، جو ہفتے کے روز سے مذاکرات شروع کرے گا، جرگہ میں 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر ثاقب گلزار، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر آفاق وزیر، ڈی پی او طاہر اقبال، کرنل حماد خان، پارلیمنٹیرینز سمیت تمام قبائل کے چیدہ چیدہ عمائدین نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: 14سو برس میں پہلی بار آل سعود کا ایسا شرمناک اقدام کہ قیامت کی بڑی نشانی پوری

جرگے سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے ساجد طوری، ایم این اے فخر زمان، حاجی سردار حسین، حاجی بخت جمال، حاجی عابد حسین، حاجی سلیم خان اور دیگر عمائدین نے کہا کہ امن معاہدہ خوش آئند ہے اور کسی کو بھی ضلع کرم کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یاد رہے کہ 23 اکتوبر کو ضلع کرم کے سرحدی علاقے پیواڑ علیزئی اور گیدو قبائل کے مابین جنگل کے تنازعے پر فائرنگ کے واقعے میں سولہ افراد جاں بحق بیس سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button