اہم ترین خبریںپاکستان

صنف نوحہ خوانی کا ایک اور عظیم باب ہمیشہ کیلئے بند ہوگیا، بابا رحمٰن سائیں فقیرخالق حقیقی سے جاملے

انجمن حسینی الفقراء کے مطابق بابا سائیں رحمان کی نماز جنازہ آج صبح 10 بجے جمال شاہ کے پڑ حیدرآباد میں اداکردی گئی۔

شیعیت نیوز: انا للہ وانا الیہ راجعو ن،صنف نوحہ خوانی کا ایک اور عظیم باب ہمیشہ کیلئے بند ہوگیا،انجمن حسینی الفقراء کے عظیم سالار و بزرگ نوحہ خواں بابا رحمٰن سائیں فقیر رضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے۔

انجمن حسینی الفقراء کے بانی اور روحِ رواں و بزرگ نوحہ خواں بابا رحمٰن سائیں فقیر گزشتہ کچھ عرصے سے شدیدعلیل تھےاور کل رات وہ طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملے۔

انجمن حسینی الفقراء کے مطابق بابا سائیں رحمان کی نماز جنازہ آج صبح 10 بجے جمال شاہ کے پڑ حیدر آبادمیں اداکردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر میں ظلمت کے اندھیرے چھٹیں گے ظالم رسوا اور تباہ ہونگے اور مظلومین جہاں کو غلبہ اور طاقت حاصل ہوگی، زہرا نقوی

سائیں رحمان بابا نے ’’داستان شجاعت کا دارین میں ایک مثل کردار عباس ؑ ہے ‘‘ سمیت سینکڑوں ایسے کلام پڑھے جنہیں دنیا بھر میں پذیرائی ملی اوربابا سائیں رحمان کے یہ کلام انہیں مومنین کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رکھیں گے ۔

ادارہ شیعیت نیوز اس عظیم نقصان پر غم و افسوس کا اظہار کرتا ہے، سائیں رحمان بابا فقیر کی رحلت سے نوحہ خوانی کے شعبے میں ملت جعفریہ کا جو نقصان ہوا ہے اس کی تلافی مشکل ہے۔ تمام قارئین سے مرحوم بابا سائیں رحمان فقیر کے ایصال ثواب کیلئے سورۂ فاتحہ کی التماس ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button