اہم ترین خبریںدنیا

طالبان کا شیعہ و سنی اتحاد و یکجہتی پر مبنی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کے بیان کا خير مقدم

شیعیت نیوز: افغانستان میں طالبان کے ترجمان محمد نعیم نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کے اہلسنت اور شیعہ کے درمیان اتحاد و یکجہتی پر مبنی بیان کا خير مقدم کیا ہے۔

طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم نے بھی کہا کہ وہ اتحاد بین المسلمین پر مبنی ایران کے رہبر انقلاب اسلامی کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

طالبان کے ترجمان محمد نعیم نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی طرف سے افغانستان میں شیعوں اور سنیوں کے درمیان اتحاد کے مطالبہ کا ہم خير مقدم کرتے ہیں۔ طالبان ترجمان نے کہا کہ ہم باہمی اتحاد و یکجہتی کے ذریعہ دشمن کے شوم منصوبوں کو ناکام بنادیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : فتحی الشقاقی کی شہادت نے عسکری صلاحیتوں کو بڑھانے پر مجبور کیا، اسلامی جہاد

طالبان کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے کہا کہ وہ شیعہ سنی مسلمانوں کے درمیان اتحاد کے حوالے سے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اتحاد کے ذریعے افغانستان نے آزادی حاصل کی ہے اور انشاء اللہ اتحاد کے ذریعے تفرقہ پیدا کرنے والی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

واضح رہے کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے وحدت اسلامی کانفرنس میں تاکید کی کہ افغانستان میں بم دھماکے شیعہ سنی اختلافات کا نتیجہ ہیں۔

اسی طرح رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران نے فرمایا تھا کہ ایران میں مسلمانوں کے درمیان اتحاد پر زیادہ زور دینے کی وجہ یہ ہے کہ آج شیعہ سنی فرقوں کے درمیان تفرقہ پھیلانے کی مسلسل کوشش کی جا رہی ہے، آپ دیکھیں کہ امریکہ ہے سیاسی لٹریچر میں کچھ برسوں سے ہی شیعہ و سنی اصطلاح داخل کی گئی ہے جبکہ حقیقت میں وہ اسلام کے خلاف ہیں لیکن شیعہ سنی مسئلے کو چھوڑ نہيں رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button