اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

فتحی الشقاقی کی شہادت نے عسکری صلاحیتوں کو بڑھانے پر مجبور کیا، اسلامی جہاد

شیعیت نیوز: اسلامی جہاد تحریک نے اس بات کی تصدیق کی کہ جماعت کے بانی فتحی الشقاقی کی قاتلانہ حملے میں شہادت کے واقعے نے جماعت کو اپنی عسکری  صلاحیتوں فروغ دینے پرمجبور کیا۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی جہاد کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ  جماعت کی  فوجی اور عسکری صلاحیتوں کو مضبوط کرنے، اس کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کرنے،اس کی عوامی بنیاد کو وسعت دینے کا محرک جماعت کے بانی فتحی الشقاقی کی قاتلانہ حملے میں شہادت تھی۔ اس کے بعد جماعت کی قیادت کو اپنی عسکری صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے پرمجبور ہونا پڑا۔

یہ بات بروز منگل شقاقی کے شہادت کی 26ویں برسی کے موقع پر اسلامی جہاد کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہی گئی۔

بیان میں نشاندہی کی گئی کہ تمام سٹیشنز اور مراحل جن سے یہ تحریک گذری اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ یہ پہاڑوں کی طرح مضبوط اور مستحکم تحریک ہے۔

یہ بھی پڑھیں : القوات اللبنانیہ کی شرارتوں پر حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کا انتباہ

تحریک نے الشقاقی کی خوبیوں کی تعریف کی۔ انہوں نے "نعرہ بلند کیا (فلسطین قوم کا مرکزی مسئلہ ہے) اس کی فکر اور اس کا کام، اپنے لوگوں کے مفادات کے حصول کے لیے ان کی انتھک جدوجہد کا نعرہ بلند کیا اور اس کے لیے جدو جہد کی۔

خیال رہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے آج سے چھبیس سال قبل اسلامی جہاد کے بانی فتحی الشقاقی کو ایک قاتلانہ حملے میں شہید کردیا گیا تھا۔

دوسری جانب کل منگل کو اسرائیلی فوجی عدالت نے اسلامی مزاحمتی تحریک ’حماس‘ کے حراست میں لیے ایک سینٔیر رہنما حسام حرب کو چھ ماہ کی انتظامی قید کی سزا سنائی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حسام حرب کو قابض صیہونی فوج نے20 اکتوبر 2021ء کو ان کے خاندان کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران حراست میں لیا تھا۔

خیال رہے کہ حسام حرب غرب اردن کے شمالی شہر سلفیت کے اہم اور سرکردہ رہنماؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ ان کی پہلی گرفتاری نہیں  بلکہ وہ ماضی میں بھی متعدد بار گرفتار ہونے کے بعد 15 سال تک جیلوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button