مقبوضہ فلسطین

صیہونی عدالت کے حکم پر الیوسفیہ مسلم قبرستان کی مسماری دوبارہ شروع

شیعیت نیوز: الیوسفیہ میں غمزدہ فلسطینی ماں اپنے بیٹے کی قبرکو مسماری کے لیے چھوڑنے پر تیار نہیں جو کچھ عرصہ قبل صیہونی مظالم کے ہاتھوں شہادت پا کر اس مقام پر دفنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے نزدیک واقع الیوسفیہ کے علاقے میں اسرائیلی قابض بلدیاتی ادارےکے ہاتھوں مسلم قبرستان کو مسمارکیے جانے کے عدالتی فیصلے کے خلاف ہزاروں فلسطینیوں کےجاری احتجاج کے باوجود قابض اسرائیلی بلدیہ نے مسماری کا کام دوبارہ شروع کر دیا ہے جس کے نتیجے میں قبرستان کی نگران کمیٹی کے عہدیدار نواف اسلمہ مزاحمت کے الزام میں گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مفتی اعظم فلسطین کی اسرائیل کو مسجد اقصیٰ میں مداخلت پرسنگین نتائج کی وارننگ

دوسری جانب اسرائیلیوں کے لیے بائبلیکل پارک کی تعمیر کیلیے قدیم قبرستان کے انہدامی کے نتیجے میں متعدد فلسطینی اپنے شہدا کی باقیات کی بےحرمتی پر اقوام عالم کے سامنے سراپہ احتجاج بنے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان کے اہم شاہی شخصیت کے قتل میں ملوث ہونے کا انکشاف

مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے قریب تاریخی قبرستان یوسفیہ میں قبروں کی اکھاڑ پچھاڑ اور کھدائیوں کے خلاف فلسطینیوں کا احتجاج جاری ہے۔

وسری طرف اسرائیلی فوج نے کل منگل کو یوسفیہ قبرستان میں توڑپھوڑ کے خلاف جاری دھرنے پر دھاوا بولا اور وہاں پرموجود فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ متعدد کو حراست میں لے لیا۔

القدس کے مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے یوسفیہ قبرستان کے قریب دھرنا دینے والے فلسطینیوں کو منتشر کرنے کے لیے ان پر اشک آور گیس کی شیلنگ اور  لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے نہتے مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کیا اور قبرستان کے قریب موجود فلسطینیوں کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن کیا گیا۔

ادھر القدس میں قابض اسرائیلی فوج نے یوسفیہ قبرستان کے قریب سے ایک فلسطینی شہری موسیٰ خلف کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button