اہم ترین خبریںایران

ایرانی سپریم لیڈر نے بعض قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور معافی کی منظوری دی

شیعیت نیوز: ایرانی سپریم لیڈر نے حضرت نبی اکرم (ص) اور امام جعفر صادق (ع) کے یوم ولادت کی مناسبت سے ایران کی فوجی، انقلابی اور عام عدالتوں سے سزا پانے والے 3 ہزار 458 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور معافی کی درخواستوں کی منظوری دے دی۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی عدلیہ کے سربراہ علامہ غلامحسین محسنی اژہ ای نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے بعض قیدیوں کی سزاؤں میں معافی اور کمی کی تجویز پیش کی تھی۔

مرکزی کمیشن نے 3 ہزار 458 افراد کی سزاؤں میں کمی اور معافی کے شرائط کی معلومات فراہم کی تھیں جنھیں قائد انقلاب کی خدمت میں پیش کیا گیا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے عدلیہ کے سربراہ کی اس درخواست کی توثیق کرتے ہوئے اسے منظور کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں : تمام مکاتب فکر ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ دیں دشمن خود بخود ناکام ہو جائے گا،علامہ راجہ ناصرعباس

دوسری جانب ایرانی کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نے ایران کے خلاف اقدامات اٹھانے کے صیہونی بجٹ کے رد عمل میں کہا کہ اسے ایرانی منہ توڑ جواب کے خساروں کا ازالہ کرنے کا سوچنا ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق، ایڈمیرل علی شمخانی نے بروز اتوار کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ صیہونی ریاست کو ایران کے خلاف اقدامات اٹھانے کیلئے 1.5 ارب ڈالر بجٹ مختص کرنے کے بجائے ایران کے چونکا دینے والے ردعمل سے ہونے والے نقصان کا ازالہ کرنے کیلئے دسیوں ہزار ارب ڈالر فراہم کرنے کا سوچنا ہوگا۔

ناجائزصیہونی ریاست کے ذرائع ابلاغ کے مطابق، اس ریاست نے اپنی فوجی ساز و سامان کو لیس کرنے اور فوجیوں کو ’’ایرانی جوہری سرگرمیوں کے خلاف حملہ کرنے‘‘ کی تیاری کیلئے 5۔1 ارب ڈالر بجٹ کو مختص کیا ہے۔

اس 5۔1 ارب ڈالر کے بجٹ میں موجودہ بجٹ کے 930,000 ڈالر سے زیادہ اور صیہونی ریاست کے نومبر میں ہونے والے مستقبل کے بجٹ کا 620,000 ڈالر شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button