دنیا

آکوس معاہدے سے نیٹو کے ٹوٹنے کا خطرہ ہے، ینس اسٹولٹنبرگ

شیعیت نیوز: نیٹو کے جنرل سکریٹری ینس اسٹولٹنبرگ نے رکن ملکوں کو اس تنظیم کے بکھرنے کی بابت خبردار کیا ہے۔

ینس اسٹولٹنبرگ نے رکن ملکوں سے اپیل کی کہ وہ دھیان رکھیں کہ کہیں امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کے درمیان ہوئے ’آکوس‘ نامی معاہدے کو لے کر اختلاف، نیٹو تنظیم کے ٹوٹنے کا سبب نہ بنے۔

انہوں نے برسلز میں نیٹو کے رکن ملکوں کے وزرائے دفاع کے اجلاس سے پہلے بدھ کے روز پریس کانفرنس میں کہا کہ آکوس معاہدے اور افغانستان کے بارے میں اختلافات سے اس بنیادی اصول میں تبدیلی نہیں آئی ہے کہ یورپ اور شمالی امریکہ کو ایک دوسرے کے ساتھ ہونا چاہیئے اور انہیں عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ینس اسٹولٹنبرگ نے کہا کہ ہمیں مقابلوں سے بھری دنیا کا سامنا ہے، اس لئے ایک دوسرے کا ساتھ دینا اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حماس کا ملائیشین وزیر خارجہ کے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے جرات مندانہ مؤقف کا خیر مقدم

دوسری طرف جرمنی کے جریدے نے ایک رپورٹ میں یورپ سمیت دنیا میں جوہری توانائی کے استعمال کا رجحان دن بہ دن بڑھنے کی خبر دی ہے۔ یہ توانائی ماحولیات کے ساتھ سازگار ہونے کے ساتھ ساتھ سستی بھی ہے۔

جرمن جریدے "فوکوس” کے مطابق، ملکوں میں نئے نئے ایٹمی ریئکٹر بن رہے ہیں جسکا مقصد ماحولیات کی حفاظت اور بجلی کی قیمت کم کرنا ہے۔

دنیا میں چھوٹے چھوٹے ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر کی الٹرا ماڈرن ٹکنالوجی کا بہت زیادہ استقبال ہو رہا ہے۔

ویانا میں جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے مطابق، دنیا میں ایٹمی بجلی گھروں کی تعمیر کی ڈیمانڈ تیزی سے بڑھی ہے۔ دس سال پہلے پیش آئے فوکوشیما ایٹمی المیہ کے بعد پہلی بار آئی اے ای اے نے دنیا میں جوہری توانائی کے استعمال سے مربوط اپنے اندازوں میں اصلاح کرتے ہوئے کہا کہ اس توانائی کا استعمال کافی بڑھے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button