اسلام دشمن اسرائیلی مفادات کا نگراں ڈونلڈ آرمین پاکستان میں امریکی سفیر تعینات
وہ بغداد میں ملٹی نیشنل فورس انگیجمنٹ سیل کے سیاسی قونصلر تھےاور عربی زبان پر بھی عبور رکھتے ہیں۔

شیعیت نیوز: یا اللہ پاکستان کی خیر ہو! انتہائی خطرناک اسلام دشمن شخص کو پاکستان میں امریکی سفیر نامزد کردیا گیا ہے۔ وائٹ ہاوس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس (اسرائیل) میں سابق سفیر اور تیونس میں امریکا کےموجودہ سفیر ڈونلڈ آرمن بلوم کو پاکستان کے لیے سفیر نامزد کیا گیا ہےامریکی قانون کے مطابق ڈونلڈ بلوم کی ابھی صرف نامزدگی عمل میں آئی ہے ان کی حتمی تعیناتی کے لیے امریکی سینیٹ سے توثیق کا مرحلہ باقی ہے
ڈونلڈ بلوم خطے میں سفارت کاری کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ڈونلڈ آرمین بلوم امریکی وزٍارت خارجہ میں عرب ممالک کے حوالے سے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں وہ کابل کے سفارت خانے میں قونصلر برائے سیاسی امور اور لیبیا میں بھی امریکہ کے ناظم الامور کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں ، کابل میں امریکی مفادات کے تحفظ کیلئے بھرپور کردار ادا کیا، رپورٹس کے مطابق امریکی سفیر مقبوضہ بیت المقدس کے اسرائیلی قونصل خانے میں بھی قونصل جنرل رہے ہیں اور امریکہ اسرائیل تعلقات اور فلسطینی تحریک آزادی کو کچلنےکیلئے اپنی خدمات انجام دیں ۔ وہ بغداد میں ملٹی نیشنل فورس انگیجمنٹ سیل کے سیاسی قونصلر تھےاور عربی زبان پر بھی عبور رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گذشتہ 50 برسوں میں شیعیان پاکستان پر ہونے والے حملوں کے مکمل اعداد وشمار منظرعام پرآگئے
واضح رہے کہ طویل عرصے سے پاکستان میں امریکا کا سفیر موجود نہیں تھا اور امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر ہی پاکستان میں امریکا کی نمائندگی کرتی ہیں تین سال بعد امریکہ نے پاکستان میں اپنا سفیر نامزد کیا، 2018 میں سفیر ڈیوڈ ہیل کے جانے کے بعد امریکی ناظم امور ہی ذمہ داریاں نبھاتے رہے ہیں۔ یہ تعیناتی افغانستان میں بدلتی صورت حال کے تناظر میں بھی اہم ہے کیوں کہ وہاں اب امریکی سفارت خانہ 31 اگست کے بعد سے کام نہیں کر رہا۔
ذرائع کے مطابق تیونس ،لیبیا، مصر، افغانستان اور یروشلم کیلئے امریکی وزارت خارجہ میں مشرق وسطی امور کے ذمہ دار یعنی تمام تر فتنوں کے پچھے بیٹھا ہوا فرد پاکستان میں نیا امریکی سفیر بن کر آنے والا ہے یہ فرد بہت سے امور میں بے دریغ اختیارات رکھتا ہے۔حتیٰ کہ مشرقی یورپ کے رنگین بغاوتوں میں بھی ا سکا کردار بتایا جاتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو چین سے دور کرنا، پاکستان میں رنگین تقسیم بندیاں، سیاسی سماجی علاقائی صوبائی مذہبی تقسیم مزید گہری کرنا، افغانستان کو لانچنگ پیڈ بنانا من جملہ اہداف ہوسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا آپ کو معلوم ہے ! پاکستان قانون کی حکمرانی کےلحاذ سےبدترین ممالک کی فہرست میں کس نمبر پر ہے ؟؟
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے امریکی سفیر کی تعیناتی کے بعد پاکستان کو مزید بیدار اور ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے، پاکستان میں سنگین بحرانوں کا خدشہ ہے، روپے کی قدر مزید کر سکتی ہے،معیشت مزید تباہی کاشکار ہوسکتی ہے، اگر ریاستی پالیسی ٹھیک رہی تو خودمختاری تن کے کھڑی رہے گی لیکن اگر پرواز میں کوتاہی چاہیے تو پھر رزق کی فراوان ہوگی، ڈالر برسیں گے ،روپےکی قدر بھی بڑھے گی اور معیشت بھی اڑان بھرے گی لیکن اس کے مقابل ملکی خودمختاری ، حق خودارادیت سب داؤ پر لگ جائے گا۔اب دیکھنا یہ ہے کہ ریاست پاکستان ان چیلنجز کا مقابلہ کس حکمت عملی کے ساتھ کرتی ہے ۔