ہزاروں پیاروں کی جانیں وطن پر قربان کرنی والی شیعہ ہزارہ قوم کیجانب سے جلوس میلاد النبیؐ کا کوئٹہ میں شاندار استقبال
اس موقع پر سکیورٹی کے اچھے انتظامات نظر آئیں۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ بھی سکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے موجود تھے۔

شیعیت نیوز: آمد پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کی مناسبت سے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں متعدد مقامات سے ریلیوں اور جشن کا انعقاد کیا گیا۔ ہزاروں پیاروں کی جانیں وطن پر قربان کرنی والی شیعہ ہزارہ قوم کیجانب سے جلوس میلاد النبیؐ کا شاندار استقبال کیا گیا۔
مرکزی جشن کا انعقاد میزان چوک پر ہوا، جہاں ہزارہ ٹاؤن، سریاب روڈ، علمدار روڈ اور دیگر علاقوں سے عاشقان رسول اسلام (ص) مختلف ریلیوں کی شکل میں آئے اور مرکزی جشن میں شریک ہوئے۔ عید میلاد النبی کے موقع پر محبان نبی (ص) نے ان کی شان میں نعتیں بھی پڑھی۔
یہ بھی پڑھیں: گذشتہ 50 برسوں میں شیعیان پاکستان پر ہونے والے حملوں کے مکمل اعداد وشمار منظرعام پرآگئے
جشن ولادت پیغمبر اسلام کے موقع پر مختلف مسالک اور مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شیعہ اور سنی علماء نے یکجہتی کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے اتحاد بین المسلمین کا احسن نمونہ پیش کیا۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما وامام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی کی سربراہی میں شیعہ علماء واکابرین کا وفد جلوس میلاد النبیؐ میں بھرپور انداز میں شریک ہوا۔
ریلیوں میں شریک افراد کیلئے متعدد مقامات پر سبیلیں بھی لگائی گئی تھیں جہاں علامہ سید ہاشم موسوی نے ہزارہ شیعہ جوانوں اور علماء کے ہمراہ اہل سنت شرکائے جلوس کی تواضع کی ۔ اس موقع پر سکیورٹی کے اچھے انتظامات نظر آئیں۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ بھی سکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے موجود تھے۔