دنیا

چین کے ہائیپرسونک میزائل کے تجربے سے امریکہ میں کھلبلی

شیعیت نیوز: چین کی طرف سے اگست کے مہینے میں ہائیپرسونک میزائل کے تجربے سے امریکہ کے فوجی اور خفیہ حلقوں میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔

چین نے جس ہائیپرسونک میزائل کو ٹیسٹ کیا ہے وہ ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کے قابل ہے اور اس کی رفتار آواز کی رفتار سے پانچ گنا تیز ہے۔

رپورٹ کے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چین نے اگست میں جس میزائل کو ٹیسٹ کیا اس نے ہدف کو نشانہ بنانے سے پہلے زمین کے گرد چکر لگائے۔

رپورٹ کے مطابق اس ٹیسٹ سے ظاہر ہو گیا کہ ہائیپر سونک اسلحوں میں چین نہ صرف یہ کہ بہت آگے ہے بلکہ امریکی عہدیداروں کے تصور سے کہیں زیادہ پرے ہے۔

قابل ذکر ہے کہ حالیہ برسوں میں دنیا کے مختلف ممالک بالخصوص امریکہ اور روس کے مابین بھی ہائیپر سونک میزائلوں کی ساخت اور ان کے تجربے کو لے کر مقابلہ آرائی جاری ہے۔ گذشتہ مہینے شمالی کوریا نے بھی نئے ہائیپر سونک میزائل تجربے کی خبر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : گلگت بلتستان میں ٹرک بھربھرکرداعشی دہشت گردپہنچ چکے ہیں، ادارےہوش کے ناخن لیں،آغاسید علی رضوی

دوسری جانب مقبوضہ فلسطین کے قلنسوہ علاقے میں واقع تجارتی مرکز میں لگنے والی آگ میں کم از کم سات صیہونی زخمی ہو گئے۔

لبنان کی العہد ویب سائٹ کے مطابق مقبوضہ شہر قلنسوہ کے تجارتی مرکز میں ہفتے کو آگ لگی جس میں جھلس کر سات صیہونی زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے۔

اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے بعض عینی شاہدوں کے حوالے سے لکھا ہے کہ جس وقت تجارتی مرکز میں آگ لگی یہ مرکز لوگوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔

گذشتہ چند ماہ کے دوران مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں منجملہ تل ابیب یونیورسٹی اور بن گورین ایرپورٹ کے قریب آگ لگنے کے متعدد مشکوک واقعات پیش آئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button