اہم ترین خبریںمشرق وسطی

مقبوضہ وادی گولان میں اسرائیلی فائرنگ سے سابق اسیر مدحت الصالح شہید

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوج کی شام کے مقبوضہ وادی گولان میں براہ راست فائرنگ کرکے سابق قیدی مدحت الصالح کو شہید کردیا۔ یہ واقعہ عین التینہ کے مقام پر مقبوضہ مجدل شمس قصبے کے بالمقابل پیش آیا۔

خبررساں ادارے ’سانا‘ کے مطابق مدحت الصالح کو گھرجاتے ہوئے گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ سابق اسیر کو گھات لگا کرحملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی۔

خیال رہے کہ مدحت صالح کو اسرائیلی فوج نے 1985ء کو گرفتار کرکے مسلسل 12 سال تک جیلوں میں قید رکھا تھا۔ ان پراسرائیل کے خلاف ایک خفیہ سیل میں شامل ہونے اور سرگرمیوں میں حصہ لینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : برطانیہ میں فلسطینی ورثہ فیسٹیول میں ہزاروں افراد کی شرکت

دوسری جانب فلسطینی گروہوں نے غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں شام کے سابق رکن پارلیمنٹ مدحت الصالح کے ‍قتل کو پوری امت مسلمہ کے خلاف جارحیت کے مترادف قرار دیا۔

فلسطین الیوم کے مطابق فلسطینی گروہوں نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ آزاد شدہ قیدی مدحت الصالح کے قتل سے متعلق صیہونیوں کے اقدام سے ایک بار پھر ثابت ہو گیا کہ تل ابیب کی مجرمانہ ماہیت اور اس کی غنڈہ گردی میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عرب پارلیمنٹ کا قضیہ فلسطین کے لیے عالمی حمایت جاری رکھنے کا عزم

فلسطینی گروہوں کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس قتل و جارحیت نے غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں صف آرائی کے لئے امت مسلمہ میں اتحاد و یکجہتی کی ضرورت کو مزید آشکار کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونیوں نے ہفتے کے روز مقبوضہ جولان میں ایک اور جارحیت کا ارتکاب کرتے ہوئے صیہونی جیل سے رہا ہونے والے شام کے سیاسی رہنما مدحت الصالح کو مجدل شمس میں واقع عین التینہ کے علاقے میں گولی مار کر شہید کر دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button