یمن

یمن کے شہر عدن میں کار بم دھماکے میں 6 افراد ہلاک 5 زخمی ہوگئے

شیعیت نیوز: یمن کے شہر عدن میں کار بم دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور5 زخمی ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق کار بم دھماکے میں گورنر عدن کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ قافلے میں دھماکے کے بعد پولیس اور ایمبولینس جائے وقوع پر پہنچیں جہاں کئی افراد زخمی تھے جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر اور ایک حکومتی وزیر دھماکے میں محفوظ رہے جبکہ دھماکہ بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے کیا گیا۔

یمن کے صدر عابد ربو منصور ہادی نے کہا ہےکہ اس حملے کی جامع تحقیقات ہو ں گی اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : شام سے ترک افواج نکلنے کا وقت آ پہنچا ہے، شامی وزیر خارجہ فیصل المقداد

دوسری جانب یمنی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے مآرب پر چوبیس بار بمباری کی۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں پر جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مآرب میں العبدیہ پر اکیس بار، جوبہ پر دو بار اور قانیہ پر ایک بار بمباری کی۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی اتحاد نے اعتراف کیا تھا کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس انصار اللہ کی پیش قدمی روکنے کے لئے گزشتہ چار روز کے دوران صوبے مآرب میں العبدیہ پر ایک سو اٹھارہ بار بمباری کی گئی۔

جبکہ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے البیضا اور صعدہ صوبوں کو کئی بار اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا۔ جارح سعودی اتحاد کی طرف سے مغربی یمن کے صوبے الحدیدہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی بھی جاری ہے۔

یمنی فورسز کی آپریشنل کمان نے بتایا کہ جارح سعودی اتحاد اور اسکے کرایے کے فوجیوں نے صوبے الحدیدہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو سو چالیس بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button