مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی عقوبت خانوں میں 19 فلسطینی غیر انسانی ماحول میں قید

شیعیت نیوز: فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ نے کہا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں 19 فلسطینیوں کو غیر انسانی ماحول میں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے جہاں انہیں بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے۔

انسانی حقوق گروپ کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان انیس فلسطینیوں میں سے بیشتر کوبدنام زمانہ ’عسقلان‘ جیل میں غیر انسانی نا مناسب ماحول میں قید کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی شہید کے اہل خانہ کی جانب سے سید حسن نصر اللہ کا شکریہ

غیر سرکاری انسانی حقوق گروپ ’ضمیر‘ کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کے وکلا نے جیل میں قیدیوں سے ملاقات کی ہے۔ ان قیدیوں کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے جہاں انہیں بنیادی نوعیت کے انسانی حقوق سے محروم کیا گیا ہے۔

انسانی حقوق تنظیم کا کہنا ہے کہ اس کے ایک وکیل سامی سمعان نے قید تنہائی میں ڈالے گئے قیدی نبیل مغیر سے ملاقات کی۔ اس قیدی نے بتایا کہ اسے انتہائی سخت اور نا مناسب ماحول میں رکھا گیا ہے۔ قید تنہائی کے ذریعے اس کی منظم انداز میں تذلیل کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی ریاست مدینہ کا دہرامعیار،ناناؐکی یادبغیر این او سی کے اور نواسےؑ کی یاد پرایف آئی آر

قیدی کا کہنا ہے کہ دیگر قیدیوں کو بھی نا مناسب ماحول میں رکھایا اور انسانیت کی تذلیل کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں اجتماعی تشدد اور سزا کا سامنا ہے۔

قیدی نے بتایا کہ اس کے چھ ساتھیوں کو جیل کے وارڈ نمبر چھ میں رکھا گیا ہے جہاں ان سے تمام نوعیت کی بنیادی سہولیات چھین لی گئی ہیں۔

ان میں سے 14 اسیران ایسی کوٹھڑیوں میں بند ہیں جہاں باہر کی روشنی کا کوئی گذر نہیں ہوتا۔ پانچ اسیران کو النقب کے ایک دوسرے قید خانے میں رکھا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button