اہم ترین خبریںیمن

یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت

شیعیت نیوز: جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے مآرب اور الجوف کے رہائشی علاقوں پر چالیس بار بمباری کی۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے اتوار کے روز صوبے مآرب کے مختلف علاقوں صرواح پر سولہ بار، الجوبہ پر تیرہ بار اور العبدیہ پر بارہ بار بمباری کی۔ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے اسی طرح خب و الشعب کو چھے بار جارحیت کا نشانہ بنایا۔

سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے ہفتے کے روز بھی یمن کے مختلف علاقوں کو ستاون بار حملوں کا نشانہ بنایا اور شمالی یمن کے سرحدی علاقے پر گولہ باری کی جس میں ایک یمنی شہری شہید اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔

اس سے قبل بدھ کے روز صوبے صعدہ کے علاقوں شدا اور الرقو پر سعودی آلہ کار فوجی اہلکاروں کی گولہ باری میں کم سے کم چار عام شہری شہید اور دو دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی کابینہ چار مہینے کے اندر ہی تحلیل کے دہانے پر

پیر کے روز بھی صوبے صعدہ کے سرحدی علاقے منبہ پر سعودی فوج کی گولہ باری میں دو عام شہری شہید اور چار دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ جنوبی سعودی عرب کی سرحد سے ملنے والے شمالی یمن کے مختلف صوبے، یمنی عوام پر مسلط کردہ جنگ کے آغاز سے ہی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنتے رہے ہیں جس میں اب تک ہزاروں یمنی عام شہری خاک و خون میں غلطاں ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب جارح سعودی اتحاد کی طرف سے مغربی یمن کے صوبے حدیدہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری ہے۔

یمنی فورسز کی آپریشنل کمان نے بتایا کہ جارح سعودی اتحاد اور اسکے کرایے کے فوجیوں نے صوبے حدیدہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 240 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، جارح سعودی عرب اور اسکے کرایے کے فوجیوں نے حدیدہ کی ہوائی حددو میں کئی بار جاسوس ڈرون بھیجے، 18 بار میزائل حملے کئے اور 192 با مختلف اہداف پر فائرنگ کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button