ایران

سعودی عرب کے ساتھ بعض معاملات پر اتفاق ہوا ہے، وزیرخارجہ امیر عبداللہیان

شیعیت نیوز: ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تہران اور ریاض کے مذاکرات صحیح سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور ایران اور سعودی عرب کے درمیان بعض معاملات میں مفاہمت بھی پیدا ہوئی ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے جمعے کے روز المیادین ٹی وی چینل سے گفتگو میں تہران اور ریاض کے درمیان جاری مذاکرات کے بارے میں کہا ہے کہ یہ مذاکرات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور سعودی عرب، بعض معاملات پر متفق ہوگئے ہیں۔

امیر عبداللہیان نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور سعودی عرب دو بہت اہم ملک ہیں اورعلاقے کے استحکام میں ان کا کردار انتہائی اہم ہے۔

انھوں نے کہا کہ بعض مسائل میں اتفاق رائے بھی ہوا ہے اور ایران نے ان مذاکرات کا خیرمقدم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مسجد اقصیٰ پر خطرے کے بادل منڈلا رہے ہیں، الشیخ محمد سلیم

وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعمیری مذاکرات، علاقے کے مفاد میں ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات درست سمت میں آگے جا رہے ہیں اور ہماری مزید مذاکرات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریہ اسلامی ایران کا عقیدہ ہے کہ مذاکرات سے علاقے کے مستقبل کو روشن کیا جاسکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ علاقے کے امن و سلامتی میں دونوں ملکوں کا کردار اہمیت رکھتا ہے اور دونوں ملکوں میں مفاہمت، علاقے کے مستقبل کے تعلق سے خوش آئند ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں جوہری مذاکرات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ایران، مذاکرات میں وقت ضائع کئے جانے کے خلاف ہے اور امریکہ اگر جوہری معاہدے میں واقعی واپسی کا خواہاں ہے تو اس بات پر سنجیدگی سے غور کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button