اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

عاشق اہل بیتؑ لیجنڈ اداکار عمر شریف فرزندِ امام حسنؑ حضرت عبداللہ شاہ غازی ؑکے جوار میں سپردلحد

نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد عمرشریف کے جسد خاکی کو ان کی وصیت کے مطابق کراچی کے ساحل کلفٹن پر مدفون امام حسن مجتبیٰ کے فرزند حضرت عبد اللہ شاہ غازی علیہ السلام کے مزار اقدس کے احاطے میں آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک کیا گیا۔

شیعیت نیوز: عاشق اہل بیت ؑ عالمی شہرت یافتہ کامیڈین عمر شریف کا سفر آخرت اپنے اختتام کو پہنچا ، انہیں ان کی وصیت کےمطابق فرزندِ امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام حضرت عبداللہ شاہ غازی علیہ السلام کے جوارمیں سپردلحد کردیا گیا۔مرحوم کی نماز جنازہ ان کے نام سے منسوب عمر شریف پارک میں ادا کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق عمر شریف کا جسد خاکی آج صبح ترکش ایئرلائن کی پروازکےذریعے جرمنی سے کراچی منتقل کیا گیا ان کی اہلیہ زرین غزل بھی اسی پرواز سے وطن واپس پہنچی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کے سرغنہ اورنگزیب فاروقی کےخلاف سول سوسائٹی کا بڑا اقدام

مرحوم عمر شریف کے جسد خاکی کوجلوس کی شکل میں کراچی ایئرپورٹ سے ایدھی سردخانے سہراب گوٹھ منتقل کیاگیا بعد ازاں نماز جنازہ میں شرکت کیلئے عمر شریف پارک کلفٹن میں شہریوں کا سمندر امڈ آیا۔ سیاسی، مذہبی، سماجی اور شوبز کی نامور شخصیات بھی موجود تھیں۔عمر شریف کی نماز جنازہ ان کی خواہش کے مطابق مولانا بشیر فاروقی نے پڑھائی۔

یہ بھی پڑھیں: عزاداروں کے پیدل چلنےپر آئینی شہری آزادی کےمتصادم مقدمات، ٹنڈومحمد خان تا حیدرآباد شاہراہ پر دھرنا

نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد عمرشریف کے جسد خاکی کو ان کی وصیت کے مطابق کراچی کے ساحل کلفٹن پر مدفون امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے فرزند حضرت عبد اللہ شاہ غازی علیہ السلام کے مزار اقدس کے احاطے میں آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک کیا گیا۔

اجتماعی دعا کے بعد معروف اینکر پرسن اورمرحوم کے قریبی دوست وسیم بادامی نے عمر شریف کے قبر کے پاس کھڑے ہوکر امجد علی صابری شہید کی منقبت بھی پڑھی ۔
میں قبر اندھیری میں، گھبراؤنگا جب تنہا ۔۔
امداد کو میری تم، آجانا رسول اللہ ۔۔۔۔۔!
اور نعرہ تکبیر ورسالتؐ و حیدری لگا کر مرحوم کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button