ریاست مدینہ کے والی عمران خان کی نااہل بزدار حکومت نے اربعین امام حسینؑ کے عزاداروں پر ایف آئی آرز کی سینچری مکمل کرلی
پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں عزاداروں کے پیدل ، ریلیوں اور ٹولیوں کی شکل میں شرکت کو جرم بنا کر اب تک 102 سے زائدغیر قانونی ، غیر آئینی اور بنیادی شہری حقوق کے ماورا مقدمات ہزاروں عزاداروں پر درج کرلیئے ہیں

شیعیت نیوز: ریاست مدینہ کے والی عمران خان کی نااہل عثمان بزدار حکومت نےعزاداران نواسہ رسولؐ پر غیر قانونی ایف آئی آرز کی سینچری مکمل کرلی ہے، اعداد وشمار کے مطابق اب تک صرف پنجاب میں عزاداران حسینی پراس سال چہلم امام حسینؑ کے موقع پرجلوس ہائے عزا میں پیدل شرکت کے جرم میں 102سے زائد مقدمات درج کیئے جاچکے ہیں۔ سب سے زیادہ ایف آئی آرز لاہور میں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اس سال چہلم امام حسین ؑ پر پنجاب کی متعصب انتظامیہ اور عزاداری دشمن پولیس کی جانب سے نواسہ رسول ؐ امام حسین ؑ کے ذکر ویاد منانے والے عزاداروں سے بغض وکینہ کا مظاہرہ بھرپورانداز میں کیا گیا، ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس نے یزیدی کردار ادا کرتے ہوئے پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں عزاداروں کے پیدل ، ریلیوں اور ٹولیوں کی شکل میں مرکزی جلوسوں میں شرکت کو جرم بنا کر اب تک 102 سے زائد غیر قانونی ، غیر آئینی اور بنیادی شہری حقوق کے ماورا مقدمات ہزاروں عزاداروں پر درج کرلیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شیعیان حیدرکرارؑ پاکستان 14 سوسال پرانے یزید کی طرح عمران خان کو بھی نہیں بھولیں گے
اعداد وشمار کے مطابق صرف لاہور میں درج ہونے والے مقدمات کی تعداد 38 ہے، یہ مقدمات لاہور کے مختلف تھانوں میں درج کیئے گئے پنجاب میں سب سے ایف آئی آرز لاہور کے عزاداروں پر درج کی گئی ہیں، جبکہ دوسرے نمبر پر منڈی بہاؤالدین شامل ہے جہاں کٹنے والی ایف آئی آرز کی تعداد 12 جبکہ تیسرے نمبر پرسیالکوٹ شامل ہے جہاں 11 ایف آئی آرز عزاداروں ، بانیان مجالس و جلوس پر کاٹی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ بھکر میں 9، سرگودھا میں 8، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 5، لیہ میں 4، اٹک میں 3، خانیوال میں 2، چنیوٹ میں 2، جہلم میں 2،بہاولپور میں 1، ڈیرہ غازی خان میں 1، نارووال میں1، وہاڑی میں 1، خوشاب میں 1اور میانوالی میں بھی 1 ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔