اہم ترین خبریںپاکستان

سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کی عراق میں مختلف اہم شخصیات سے ملاقاتیں اور جامعتہ الکوفہ کا دورہ

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی کو پاکستان کی مجموعی صورت حال اور خطے کے حالات سے آگاہ کیا، آیت اللہ مجتبیٰ حسینی نے ملت پاکستان کے لیئے اپنی خواہشات کا اظہار کیا ۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ جو ان دنوں اپنے دورہ عراق میں مصروف ہیں انہوں نےایم ڈبلیوایم کے شعبہ امور خارجہ کے مسئولین کے ہمراہ کوفہ یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وہاں رئیس الجامعہ سمیت دیگر اساتیذ سے بھی ملاقات کی ۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ ایم ڈبلیوایم پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس نے جامعتہ الکوفہ عراق کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وائس چانسلر کوفہ یونیورسٹی یاسر لفتہ حسون سے خصوصی ملاقات کی ، علامہ راجہ ناصرعباس نے پاکستانی طلبہ کےکوفہ یونیورسٹی میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے لیے داخلے کے حوالے سے گفتگو کی ،جس پر رئیس الجامعہ نے خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ جامعتہ الکوفہ کےدروازے پاکستانی طلاب کے لیئےکھلے ہیں ۔بعد ازاں علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ( عمادۃ الکلیتہ الآداب)فیکلٹی آداب کے ڈین اورآخر میں رئیس قسم اللغتہ العربیہ اور متعدد پروفیسرزسے بھی ملاقات کی اور یونیورسٹی کے طلباء کےمتعدد تھیسز کے عنوانات کا مطالعہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی پبلک سکول کے شہید بچوں اور کراچی تا گلگت مارے گئے ہزاروں شیعوں کےقاتلوں کو حساب دینا ہوگا، رحمان ملک

علاوہ ازیں علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے نجف اشرف میں موجود نمائندہ رہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی حسینی خامنہ ایٰ دام ظلہ آیت اللہ سید مجتبی حسینی دام ظلہ سےان کے دفتر میں ملاقات کی۔علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی کو پاکستان کی مجموعی صورت حال اور خطے کے حالات سے آگاہ کیا، آیت اللہ مجتبیٰ حسینی نے ملت پاکستان کے لیئے اپنی خواہشات کا اظہار کیا ۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ نے وفد کے ہمراہ موسسہ شہید عارف حسین الحسینی نجف اشرف اور دفتر مجلس وحدت مسلمین نجف اشرف کا دورہ بھی کیا۔ مسؤل موسسہ سید ابوالحسن موسوی نے انہیں خوش آمدید کہا۔سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے موسسہ میں انجام دی جانے والی فعالیتوں کو سراہا اور انہیں وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے ان میں مزید بہتری لانے اور وسیع پیمانے پر اس طرح کے علمی، تحقیقی اور فرھنگی امور کو انجام دینے کی تلقین کی۔

یہ بھی پڑھیں: 5 اکتوبر 1998 ،عمران خان صاحب ! شہید ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گجرانوالہ،انکی بیٹی اور محافظ آج بھی انصاف کے منتظر ہیں

اس موقع پر مرکزی سیکرٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹرسید شفقت حسین شیرازی ،مرکزی سیکرٹری امور جوانان علامہ اعجاز حسین بہشتی ،ڈپٹی سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر ابن حسن ،مولانا ضیغم عباس ،سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ نجف اشرف سید خاور عباس نقوی ،سید عون علی کاظمی ،سید محمد عمران کاظمی اور شیخ قمرالدین بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button