اہم ترین خبریںایران

تاجروں اور طلباء کے لیے ایران پاکستان کی سرحد دوبارہ کھل گئی

شیعیت نیوز: پاکستانی ذرائع ابلاغ نے تاجروں اور طلباء کی آمد و رفت کو آسان بنانے کے لیے تفتان – میرجاوہ میں ایران کے ساتھ مشترکہ سرحدی گزرگاہ کو دوبارہ کھولنے کی اطلاع دی۔

پاکستانی ذرائع نے پاکستان کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے کے حکام کے حوالے سے اعلان کیا کہ تفتان-میرجاوہ کراسنگ کو کورونا کے کنٹرول کی وجہ سے تین ماہ کی بندش کے بعد کل دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

اس رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستانی تاجروں ، طلباء اور ٹرک ڈرائیوروں کو اب صحت کے پروٹوکول کے مطابق اور سفری دستاویزات کے ساتھ ایران میں داخل ہونے کی اجازت ہے ، لیکن زائرین اور سیاحوں پر پابندی ابھی تک موجود ہے۔

پاکستان کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے((FIA) نے تفتان بارڈر پر باقاعدہ امیگریشن کے عمل کا آغاز کردیا ہے اور پاکستانی شہریوں کو ایران میں داخل ہونے کی اجازت دیتی ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے تفتان-میرجاوہ بارڈر کراسنگ کے ذریعے 29 جون سے ایران میں پاکستانی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی لیکن اس عرصے کے دوران ، پاکستان اور ایران کے درمیان دو طرفہ اور ٹرانزٹ تجارت جاری رہی اور ایران سے پاکستان میں پاکستانی شہریوں کے داخلے میں خلل نہیں پڑا۔

یہ بھی پڑھیں : آرمینیا کےمقابل مدد کے باوجود احسان فراموش آزربائیجان نے اسرائیلی خوشنودی کی خاطرایران کے خلاف محاذ آرائی کا آغاز کردیا

دوسری جانب ایران کی طرف سے افغانستان کے لوگوں کے لیے ایک طیارہ منگل کو کابل ہوائی اڈے پر اترا اور اسے طالبان کی عبوری حکومت کے حکام کے حوالے کیا گیا۔

ایران سے طیارہ امدادی سامان لے کر آج بروز منگل کابل ایئر پورٹ پر پہنچ گیا یہ افغان عوام کے لئے ایران کی انسان دوستانہ امداد کی پانچویں کھیپ ہے جس کو ایرانی سفارت خانے کے ناظم الامور کی موجودگی میں افغان کے عبوری حکومت طالبان کے حکام کے حوالے کیا گیا۔

کابل میں ایران کے سفارت خانے کے مطابق یہ کھیپ خوراک اور صحت کے سامان پر مشتمل تھا جسے ایران کے ہلال احمر وفد نے افغان ہلال احمر کے عہدیداروں کے حوالے کیا تاکہ اس ملک کے ضرورت مندوں کے درمیان تقسیم کیا جائے۔

اس کھیپ کا وزن 50 ٹن ہے جس میں تیل، چینی ،چاول اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء شامل ہیں۔

ایرانی انسانی امداد کی چوتھی کھیپ کل بروز پیر دوغارون کی زمینی سرحد سے افغانستان پہنچ گئی جس کو طالبان کےحکام کے حوالے کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button