فاتحین خیبر مشق صیہونیت اور داعش کے لیے ایک واضح پیغام تھا، ایرانی پارلیمنٹ

04 اکتوبر, 2021 13:56

شیعیت نیوز: پارلیمنٹ میں ایران کے آشوری اور عیسائی نمائندے نے کہا ہے کہ فاتحین خیبر کی عظیم مشق صیہونیت اور داعش کے لیے ایک واضح پیغام تھا اور اسے اعلان جنگ نہیں سمجھا جا سکتا۔”

یہ بات شارلی انویہ تکیہ نے پیر کے روز ارنا کے نمائندے کےساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے فاتحین خیبر کی مشق اسلامی جمہوریہ ایران کی سرحدوں پر کسی بھی حملے کے لیے ایران کی دفاعی تیاری کا مظاہرہ ہے اور اس کا سب سے اہم پیغام ملکی سرحدوں پر کسی بھی جارحیت کے لیے ایران کی اعلی تیاری کا اعلان ہے۔

انہوں نے کہاکہ آرمی زمینی افواج نے ایران کے شمال مغرب میں ایک مشق کا انعقاد کر کے کسی بھی نقل و حرکت کے خلاف اپنی فوجی آمادگی کا مظاہرہ کیا۔

شارلی انویہ تکیہ نے کہا کہ بیک وقت ایران کی شمال مغربی سرحدوں پر کچھ تحریکوں کے ساتھ اس مشق کا انعقاد کچھ غلط فہمیوں کا باعث بنی جبکہ ایران خطے کے تمام ممالک کی علاقائی سالمیت کو تسلیم کرتا ہے اور کسی بھی ملک کے ساتھ جنگ ​​میں نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ مشق ایران کی پہلی مشق نہیں اور ہر بار ملک کے کسی کونے میں منعقد کی جاتی ہے اور اس بار ملک کے شمال مغرب میں منعقد ہوئی جس سے ایران کی طاقتور تیاری کا دانشمندانہ نظریہ ظاہر ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مسلح افواج دشمن کے خطرات کے سامنے ایک مضبوط باڑ ہیں، آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای

ایران کے ارکان پارلیمنٹ نے ایک بیان جاری کرکے، ملک کے شمال مغربی علاقوں میں جاری فاتحین خیبر فوجی مشقوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ، سرحدی علاقوں میں جاری فاتحین خیبر فوجی مشقیں خطے کے ملکوں کے لیے امن و دوستی کا پیغام اور غاصب صیہونی حکومت کے لیے ایک انتباہ ہیں۔

ارکان پارلیمنٹ کے بیان میں آیا ہے کہ علاقے کے ملکوں کے عوام کے ساتھ ہمارے دیرینہ اور پائیدار رشتے قائم ہیں اور دشمنوں اور خاص طور سے جعلی صیہونی حکومت کی تفرقہ انگیزی ، ہمارے درمیان پائی جانے والی یکجہتی کو نقصان نہیں پہنچا سکے گی۔

ایران کے پارلیمانی اراکین کے جاری کردہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ ایران کے عوام علاقائی سلامتی اور ملکی مفادات پر ذرہ برابر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ بیان میں آیا ہے کہ ایران نے جمہوریہ آذربائیجان سمیت تمام ہمسایہ ملکوں کے ساتھ، اسلامی بھائی چارے اور اچھی ہمسائیگی کو ثابت کر دکھایا ہے۔

ارکان پارلیمنٹ کے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ بعض افراد کی جانب سے تفرقہ اور فتنہ پھیلانے والے بیانات، اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کے منافی ہیں اور توقع ہے کہ آذربائیجان کی حکومت اغیار کی فتنہ انگیزیوں کا مقابلہ کرے گی اور انہیں اختلاف پیدا کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

تفصیلات کے مطابق، ملک کے شمال مغرب میں فاتحین خیبر مشق کا جمعہ کے روز آغاز کیا گیا۔ جس مشق میں ایرانی فوج کی 216 ویں بریگیڈ ، 316 ویں بریگیڈ ، 25 ویں بریگیڈ ، 11 ویں آرٹلری یونٹ اورہیلی کاپٹر نے حصہ لیا۔

6:38 صبح اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔