دنیا

برطانیہ میں پیٹرول بحران سے نمٹنے کے لیے فوج میدان میں آ گئی

شیعیت نیوز: برطانوی حکومت نے برطانیہ میں پیٹرول بحران سے نمٹنے کے لیے فوج کو طلب کرلیا ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق پیر سے آرمی ٹینکر ڈرائیور پیٹرول اسٹیشن تک پیٹرول پہنچائیں گے۔ برطانیہ میں آئل ٹینکر ڈرائیورز کی شدید کمی کے باعث پیٹرول کی ترسیل چیلنج بن گئی ہے اور عوام کئی روز سے شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔

برطانوی حکومت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی ٹینکرز ڈرائیورز جلد تعینات کیے جائیں گے تاکہ ملک میں جاری ڈرائیوروں کی کمی کی وجہ سے پیٹرول کی قلت میں حکومت کو عارضی طور پر مدد فراہم کی جائے۔

برطانیہ میں ایندھن کی قلت کی بنا پر عام سروسز سمیت تمام شعبوں میں دسیوں ہزار برطانوی گھروں میں بیٹھنے اور گھر سے کام کرنے پر مجبور ہیں کیونکہ برطانیہ کے اہم شہروں کے پیٹرول اسٹیشنوں کے نوے فیصد ایندھن کے ذخائر ختم ہو گئے ہیں اور جو باقی ہیں وہ بھی جلد ختم ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ایتھوپیا کا اقوام متحدہ کے 7 اعلیٰ عہدیداروں کو ملک چھوڑنے کا حکم

برطانیہ میں پیٹرول پمپ مالکین کی یونین نے تیل فراہم کرنے والے اسٹیشنوں کے دوتہائی ذخائرختم ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بتدریج تمام پیٹرول اسٹیشنوں کے ایندھن کے ذخائر ختم ہونے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

دوسری جانب حکومت برطانیہ نے آئل ٹینکر ڈرائیوروں کی کمی پوری کے لیے قیدیوں سے کام لینے کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی حکام نے ملک میں ٹینکر ڈرائیوروں اور ایندھن کی قلت پر قابو پانے کے لیے قیدیوں سے کام لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرائیوروں کی کمی کی وجہ سے ملک میں ایندھن کا بحران پیدا ہوا ہے اور پیٹرول اسٹیشنوں کے لیے سپلائی کا عمل بری طرح متاثر ہوا ہے۔ سرکاری سطح پر جاری کی جانے والی ایک رپورٹ کے مطابق ملک کو نوے ہزار، ٹرک اور ٹینکر ڈرائیوروں کی کمی کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button