جو افراد صلح چاہتے ہيں وہ جنگ ختم کریں اور یمن سے نکل جائیں، ترجمان محمد عبد السلام

شیعیت نیوز: یمن کی تحریک انصار اللہ ترجمان محمد عبد السلام کا کہنا ہے کہ جو افراد صلح چاہتے ہيں وہ جنگ ختم کریں اور یمن سے نکل جائیں۔
تحریک انصار اللہ کے ترجمان اور قومی سالویشن حکومت کے سینئرمذاکرات کار محمد عبد السلام کا کہنا ہے کہ یمنی قوم دفاعی پوزیشن میں ہے اور اس نے کسی کے خلاف جارحیت نہیں کی اور یمنی قوم اپنی آزادی، خودمختاری اور اقتدار اعلی کے اپنے حق کا مطالبہ کرتی ہے اور اپنے اس قانونی حق سے پسپائی اختیار نہيں کرے گی۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان محمد عبد السلام نے ٹوئٹ کیا کہ جو لوگ بھی صلح کے خواہاں ہیں انہیں چاہئے کہ جارحیت کو روکنے، محاصرے خاتمے، یمن سے غیر ملکی فوجیوں کے انخلا، جارحیت کے اثرات کو ختم کرنے اور معاوضہ ادا کرنے جیسے صلح کے مراحل میں شامل ہوں۔
تحریک انصار اللہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یمنی قوم دفاعی پوزیشن میں ہے اور اس نے کسی کے خلاف جارحیت نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں : بحرینی عوام آل خلیفہ حکومت کے ساتھ اپنے تشخص کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، شیخ عیسی قاسم
واضح رہے کہ یمن کی قومی سالویشن حکومت کے وزیر اعظم عبد العزیز بن حبتور نے کہا تھا کہ سعودی-امریکی اتحاد جنگ ہار چکا ہے اور وہ جنگ سے نکلنے کے لئے مناسب راستے کی تلاش میں ہے اور وہ تھوڑی بہت عزت کے ساتھ یمن سے نکلنے کی کوشش کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ سعودی وزیر خارجہ نے یمنی عوام کے خلاف جنگ و جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ان کا ملک، بحران یمن کے سیاسی حل کے حصول کے لئے بروئے کار لائی جانے والی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
مارچ دوہزار پندرہ سے جاری سعودی عرب کی جارحیت اور براہ راست حملوں کے نتیجے میں اب تک قریب بیس ہزار یمنی شہری شہید اور دسیوں ہزار زخمی ہو چکے ہیں جبکہ جنگ اور محاصرے کے باعث پیدا ہونے والی ابتر صورتحال اور انسانی المیہ کے باعث لاکھوں افراد اب تک اپنی جان گنوا چکے ہیں جن میں بڑی تعداد بچوں اور بیماروں کی ہے۔