ایران

ایٹمی معاہدے سے ہٹ کر کوئی بات قبول نہیں کی جائے گی، ایرانی ترجمان وزارت خارجہ

شیعیت نیوز: ایرانی ترجمان وزارت خارجہ نے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ وہ ایٹمی معاہدے سے ہٹ کر کوئی بات قبول نہیں کرے گا۔

بین الاقوامی امن کانفرنس کے سلسلے میں پیرس کے دورے پر گئے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے اخـبار لےمونڈ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران، مذاکرات جاری رکھے جانے کے طریقے پر غور کر رہا ہے تاکہ مذاکرات کا کوئی نتیجہ برآمد ہو سکے۔

ایرانی ترجمان وزارت خارجایرانی ترجمانہ نے کہا کہ امریکہ ہی وہ ملک ہے جو ایٹمی معاہدے سے علیحدہ ہوا، جس نے ایران کے خلاف پابندیوں کی بحالی کا اعلان کیا، ایرانی عوام کے مسائل و مشکلات میں اضافہ کیا اور ایران کی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچایا اور امریکہ نے نہ صرف ایران، بلکہ ایران کے ساتھ تجارت کے خواہاں اپنے اتحادی ملکوں کے خلاف بھی تادیبی کارروائیاں کیں۔

یہ بھی پڑھیں : کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ دہشتگرداورنگزیب فاروقی کا پابندی کے باجود شیعہ مخالف جلسے کا اعلان، ریاست خاموش

انھوں نے کہا کہ امریکہ اب بھی یہی سمجھتا ہے کہ پابندیوں کو دباؤ کے ایک ہتھکنڈے کے طور پر استمعال کیا جا سکتا ہے۔

ایرانی ترجمان وزارت خارجہ سعید خطیب زادہ نے کہا کہ یورپی ملکوں نے بھی اپنے کسی وعدے پر عمل نہیں کیا اور پھر بھی وہ قانون کے دائرے میں انجام پانے والے ایرانی اقدامات پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں جو ایران کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے۔

افغانستان کے صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ افغان عوام کی خواہش اور مرضی کے مطابق ہی افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ایک وسیع البنیاد حکومت کا قیام ضروری ہے اور یہ کہ اس ملک کو کسی بیرونی ملک کے اڈے میں تبدیل نہیں ہونے دینا چاہئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button