اہم ترین خبریںلبنان

امریکہ اور قطر کی دشمنی، حزب اللہ کے ایک نیٹ ورک کو بلیک لسٹ کر دیا

شیعیت نیوز: امریکہ اور قطر نے مشترکہ طور پر لبنان کی عوامی اور انقلابی تحریک حزب اللہ کے ایک نیٹ ورک کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔

امریکی وزارت خزانہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قطر کی حکومت سے ہماہنگی کرتے ہوئے حزب اللہ لبنان سے متعلق ایک نیٹ ورک کو بلیک لسٹ کر دیا گیا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ سات افراد اور ایک کمپنی پر مبنی حزب اللہ لبنان سے متعلق ایک نیٹ ورک پر قطر کی ہماہنگی سے بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اربعین واک شہری آزادی کا تقاضہ ہے، مقدمات کا اندراج خلاف آئین قانون ہے، رہنما آئی ایس او محمد عباس

امریکی وزارت خزانہ کے بیان میں آیا ہے کہ وزارت خزانہ نے قطر کی حکومت کے ساتھ مل کر جزیرہ نما عرب میں حزب اللہ لبنان کے ایک اہم مالی نیٹ ورک پر پابندی عائد کر دی ہے۔

امریکہ نے 1997 میں حزب اللہ تہران کو لبنان میں اس کے اثر و رسوخ کے باوجود ایک غیر ملکی دہشت گرد گروہ قرار دیا ہے اور پھر واشنگٹن نے چار سال بعد حزب اللہ کو غیر ملکی دہشت گردوں کی خصوصی لسٹ میں شامل کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں جلوس چہلم امام حسینؑ میں شرکت کیلئے جانی والی خواتین پر پولیس کاتشدداور بدکلامی

امریکی وزارت خزانہ نے ان افراد پر پابندی عائد کی ہے جن پر بینکنگ سسٹم اور نقدی طور پر دسیوں لاکھ ڈالر حزب اللہ کے لئے ارسال کرنے کا الزام عائد ہے۔

عراق اور شام میں دہشت گرد گروہوں سے مقابلے میں حزب اللہ کی کامیابی کے بعد واشنگٹن نے اس گروہ کے خلاف دباؤ بڑھانا شروع کر دیا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ یورپی ممالک اور دنیا کے دوسرے ممالک بھی اس کی پیروی کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button