چہلم امام حسینؑ پر مشی اور ہماری ذمہ داری || روح اللہ رضوی
دوسری جانب گذشتہ دس گیارہ سالوں سے عراق میں روز اربعین پر نجف سے کربلا کی جانب مشی کا سلسلہ عالمی تحریک کی صورت اختیار کرتا گیا جس کی رونق میں روزبروز اضافہ نظر آرہا۔

شیعیت نیوز: جلوس عزاداری کا مقصد گلی کوچوں میں امام حسین علیہ السلام کے پیغام کو پہنچانا ہے۔ خواستہ نخواستہ سکیورٹی کے نام پر ان جلوسوں کی ماہیت تبدیل کردی گئی۔ اب مرکزی جلوس ایک بڑے عزاخانے کی حیثیت اختیار کرچکے ہیں، جہاں عزاداروں کے سوا کوئی۔ دوسری جانب گذشتہ دس گیارہ سالوں سے عراق میں روز اربعین پر نجف سے کربلا کی جانب مشی کا سلسلہ عالمی تحریک کی صورت اختیار کرتا گیا جس کی رونق میں روزبروز اضافہ نظر آرہا۔
ایک ایسی دنیا آباد ہورہی رہے جو ظہور حضرت حجت عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف اور عالمی اسلامی تمدن کی تجلی ہے۔
ان وجوہات کے سبب دنیا بھر میں اربعین کی زیارت سے محروم رہ جانے والے افراد اس نئی اسلامی تمدن سے آراستہ دنیا کو اپنے ملکوں، شہروں اور دیہاتوں میں آباد کرتے نظر آرہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امام حسینؑ کی یاد میں جلوس ومشی ہمارا آئینی و شہری حق ہے ہر پابندی جوتے کے نوک پر رکھتے ہیں، علامہ سبطین سبزواری
پاکستان کے مومنین بھی ملک بھر میں بالخصوص بڑے شہروں میں اس حوالے سے متحرک نظر آتے ہیں۔ اور اس سال تکفیری و ناصبی گروہوں کی جانب سے اس مشی کے خلاف کافی کوششیں بھی کی گئی ہیں۔ اسی تناظر میں عزاداروں سے چند گذارشات ہیں:
1۔ کیونکہ مختلف علاقوں سے عوامی سطح پر یہ کام انجام پاتا ہے لہذا سڑکوں کو بند کرنے سے پرہیز کریں اور سڑکوں کے کنارے یا فٹ پاتھ پر چلیں۔
2۔ مشی کو منظم کریں لوگوں کو پھیلنے نہ دیں تاکہ آنے جانے والا ٹریفک متاثر نہ ہو۔
3۔ کسی بھی بدامنی اور سڑکوں کی بندش کی صورت میں مخالفین کے ہاتھوں مشی کے خلاف بہانہ بھی آجائے گا۔ جو اپنی سرتوڑ کوشش کررہے ہیں کہ اسے روکا جاسکے۔ لہذا ہمیں زیادہ سے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔
4۔ تبرکات تقسیم کرنے والے مومنین بھی احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیں۔ ایسی جگہ سبیلیں لگائیں جہاں رش لگنے کے سبب ٹریفک متاثر نہ ہو۔ خصوصا پل، موڑ اور چوراہوں وغیرہ پر رش کا سبب نہ بنیں۔
5۔ تقریباً پاکستان بھر میں مشی کے روٹ بہت زیادہ طولانی نہیں ہیں۔ ایسی صورت میں زیادہ رکنے سے پرہیز کریں اور مراکز و مرکزی جلوسوں میں جلدی پہنچنے کی کوشش کریں۔ اس سے راستے میں رش سے بھی بچا جاسکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عظیم المرتبت فقیہ وعارف زمان ، آیت اللہ حسن زادہ آملی مرحوم کون تھے؟
6۔ یاد رکھیں عزاداری کے جلوس اور یہ مشی کا سلسلہ لوگوں کو امام حسین علیہ السلام کی تحریک سے روشناس کرانے کا سبب ہے، ہمارا کوئی عمل لوگوں کے لئے اذیت کا سبب نہ ہو جس وہ اس تحریک سے دوری اختیار کریں۔ خصوصا جب روز اربعین ورکنگ ڈے میں آرہا ہے تو بالخصوص جاب پر جانے والے افراد ہماری اس مشی کے سبب پریشان نہ ہوں۔
7۔ بالخصوص تبرک تقسیم کرنے والے افراد اور بالعموم تمام عزاداری صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔ تبرکات اور سبیلوں کے مقام پر کچرے کے ڈبوں کا بندو بست کیا جائے، چھوٹے موٹے کچرے کے لئے اپنے ساتھ کوئی تھیلی وغیرہ رکھیں، کچرے کے ڈبے تک رسائی کی صورت میں اس تھیلی کو خالی کردیں۔
8۔ جس طرح ہر کوئی اپنی سطح پر ذمہ داری کو انجام دے رہا ہے اسی طرح ان مشی کو منظم رکھنے، بدامنی سے بچنے، صفائی ستھرائی کے اہتمام کے لئے بھی مختلف ٹیمز کا رضاکارانہ طور پر سامنے آنا ضروری ہے۔
خدا ہم سب کو مقصد امام حسین ع جانتے اور اسکی جانب سفر کرتے ہوئے اور دوسروں کو امام کی تحریک سے روشناس کراتے ہوئے عزاداری کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
اللہم عجل لولیک الفرج
سید محمد روح اللہ رضوی
۱۹ صفر المظفر ۱۴۴۳