دنیا

اقوام متحدہ میں اسرائیلی نمائندے کو کیوبا کی نمائندہ نے لاجواب کردیا

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اسرائیلی نمائندے کو کیوبا کی نمائندہ نے لاجواب کرتے ہوئے کہا کہ ہولو کاسٹ کے خلاف ایک منٹ کی خاموشی نہیں بلکہ خطے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کے لئے ایک منٹ خاموشی اختیار کی جانی چاہیے۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی نمائندے نے ہولو کاسٹ کے خلاف ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کی درخواست کی۔

تاہم کیوبا کی سفارت کار نے اسے غیر متعلقہ قرار دیا اور یہ بھی کہا کہ اگر خاموشی اختیار کرنا ہی ہے تو خطے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کے لیے کی جائے۔

کیوبا کی نمائندہ سفارت کار نے اسرائیل کے اتحادی عرب ممالک امارات، بحرین اور سعودی عرب کو بھی آئينہ دکھا دیا ۔

یہ بھی پڑھیں : چہلم امام حسینؑ سے ایک روز قبل داعش کے 2 خطرناک دہشت گرد کراچی سے گرفتار

دوسری جانب اسرائیلی جاسوسی سافٹ ویئر پیگاسس کے ذریعے پانچ وزراء اور صدارتی مشیروں کی جاسوسی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

فرانسیسی سیکورٹی ایجنسیوں نے وزراء کے موبائل فون کی تحقیقات کے دوران پتہ چلایا کہ ان کی جاسوسی کی گئی تھی۔ جاسوسی 2019 اور 2020 کے درمیان کی گئی تھی۔

پیگاسس جاسوس سافٹ ویئر اسرائیل کی این ایس او کمپنی نے تیار کیا ہے جو لوگوں کے موبائلوں کی جاسوسی کرتی ہے۔

حالیہ مہینوں میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس سافٹ وئیر کے ذریعے کئی ممالک میں ہزاروں لوگوں کی جاسوسی کی گئی ہے۔

جن افراد یا ادراے کی جاسوسی کی گئی ہے ان میں واشنگٹن پوسٹ ، گارڈین اور لومونڈ جسے اخبارات بھی شامل ہیں۔

جن نمبروں پر جاسوسی کی گئی ان میں سے 50 ہزار نمبروں کی ایک فہرست لیک ہوئی جن میں فرانسیسی صدر اور وزراء کے موبائل فون بھی شامل تھے۔

بھارت اور پاکستان میں بھی لوگوں کی بڑی تعداد کی جاسوسی کا معاملہ خبروں میں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button