اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

صیہونی فوج کے اسپیشل دستوں نے چھے فلسطینی نوجوانوں کو ابدی نیند سلا دیا

شیعیت نیوز: غاصب صیہونی فوجیوں کے اسپیشل دستوں نے غرب اردن اور شمالی بیت المقدس میں بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کم سے کم چھے فلسطینی شہریوں کو شہید کر دیا۔

عرب اڑتالیس ویب سائٹ نے بھی خبردی ہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں نے شمالی بیت المقدس میں دو اور غرب اردن کے شہر جنین میں چار فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ یہ فائرنگ اور بربریت صیہونی فوج کے اسپیشل دستوں کے ذریعے حماس سے وابستہ افراد کی گرفتاری کے لئے ہونے والے چھاپوں کے دوران ہوئی ہے۔

مقبوضہ فلسطین سے موصولہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اتوار کے روز علی الصباح مغربی کنارے کے شہر رام اللہ اور جنین کے قریب غاصب صیہونی فوجیوںنے مغربی القدس کے بیت عنان زرعی قصبے میں ایک مکان کو نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق اس کارروائی کے دوران گھر میں موجود دو افراد شہید ہوئے۔ اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کے بعد بیت عنان ہی کے علاقے خلہ العین کا محاصرہ کر کے شدید فائرنگ کی اور راکٹ برسائے۔

یہ بھی پڑھیں : اس سال اربعین امام حسینؑ کے جلوس ملک بھر کے تاریخی اجتماع ثابت ہوں گے،حکومت جلوسوں کی فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنائے، ناصرشیرازی

ادھر اتوار ہی کے روز مغربی جنین کی برقین میونسپلٹی میں اسرائیلی فائرنگ سے ایک شخص شہید ہو گیا۔

نماز فجر کے بعد اسرائیلی فوج نے میونسپلٹی میں واقع ایک مکان کا محاصرہ کر لیا، جس کے بعد وہاں جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

اسرائیلی فوجیوں نے نوجوان احتجاجی مظاہرین پر براہ راست فائر کھول دیا جس سے کئی افراد زخمی ہو گئے۔

فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ مسلح نوجوانوں کے ایک جھتے نے برقین میونسپلٹی پر اسرائیلی فوج کے حملے کے وقت ان پر فائرنگ بھی کی۔

جنین کے ’’ابن سینا‘‘ ہسپتال ذرائع نے بعد ازاں ان جھڑپوں میں زخمی ہونے والے 22 سالہ اسامہ یاسر نامی نوجوان کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔

ادھر اسرائیلی فوج نے جنوبی بیت لحم کی بیت فجار میونسپلٹی سے تین نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button