لبنان

ایرانی ایندھن کی پانچویں کھیپ لبنان پہنچ گئی

شیعیت نیوز: لبنانی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی ایندھن کی چار کھیپیں لبنان پہنچنے کے بعد پانچویں کھیپ بھی لبنان میں داخل ہو گئی ہے۔

المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ایندھن کی پانچویں کھیپ ایسی حالت میں لبنان پہنچی ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے عاشورائے حسینی کے موقع پر اعلان کیا تھا کہ ایران سے ایندھن کی روانگی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

ایندھن کی پہلی کھیپ سولہ ستمبر کو ہرمل القصیر کے راستے سے لبنان میں داخل ہوئی ہے۔

امریکی پابندیوں کی بنا پر لبنان کو ڈیڑھ برس سے شدید بحرانی صورت حال خاص طور سے ایندھن کی قلت کا سامنا ہے اور حزب اللہ کی کوششوں سے کچھ لبنانی تاجروں نے ایرانی ایندھن خریدنا شروع کیا ہے جس پر امریکہ اور اسرائیل اور ان کے آلہ کار تلملائے ہوئے ہیں۔

ایران سے لبنان کے لئے ایندھن کی سپلائی شروع ہونے کے بعد سے اب تک، ایندھن کی پانچ کھیپیں لبنان پہنچ چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی اوکس معاہدے پر امریکہ اور برطانیہ کے دوہرے رویے کی تنقید

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ نے لبنان کے وزیر خارجہ کے نام اپنے ایک پیغام میں لبنان میں نئی حکومت کی تشکیل پر مبارک باد پیش کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے پیغام میں لبنان میں نئی حکومت کے قیام کو ملکی مسائل و مشکلات سے نمٹنے کے لئے ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسائل و مشکلات کا خاتمہ لبنانی حکومت اور قوم کی ایک بڑی آرزو ہے۔

انھوں نے کہا کہ لبنان کو امن و استحکام کی ضرورت ہے اور یہ مقصد، اتحاد و یکجہتی اور اغیار کی مداخلت سے اجتناب کی صورت میں حاصل ہو سکتا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے تاکید کی کہ لبنانی عوام نے، جنھوں نے دہشت گردی، غاصبانہ قبضے اور تکفیریوں نیز غاصب صیہونیوں کے مقابلے میں اپنے ملک کی فوج اور تحریک استقامت کا ساتھ دے کر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، اپنے ملک کے مسائل خود حل کرنے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور اس رو سے لبنانی عوام کی بدولت، یہ ملک ترقی و پیشرفت کا راستہ بخوبی طے کر سکتا ہے۔

حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ہمیشہ لبنان کی حکومت اور قوم کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور وہ ماضی کی مانند ہمہ جہتی تعلقات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کے لئے آمادہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button