مقبوضہ فلسطین

فلسطینی اسیران ہمارے ہیروز ہیں، ان کا دفاع جاری رکھیں گے، خالد مشعل

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک  حماس کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینی ہمارے ہیروز ہیں۔  وہ صیہونی ریاست کے جبر وتشدد اور ظلم کے خلاف آہنی حوصلے کے ساتھ ناممکن کو ممکن بنا رہے ہیں۔ اس کی تازہ مثال جلبوع جیل سے فلسطینی اسیران کا فرار ہے۔

خالد مشعل نے ان خیالات کا اظہار اسرائیل کی جلبوع جیل سے فرار ہونے والے فلسطینی اسیران کے اہل خانہ سے ٹیلیفون پر تبادلہ خیال کے دوران کیا۔

خالد مشعل کا کہنا تھا کہ اسیران ہمارے ہیروز ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے۔ وہ ایک نئی تاریخ رقم کررہے ہیں اور ناممکن کو ممکن بنا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی کے لیے ہرسطح پر کوششیں جاری رکھے گی۔

حماس رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے ہیروز قیدیوں محمود العارضہ، یعقوب قادری، زکریا الزبیدی، محمد العارضہ، مناضل انفیعات اور ایھم کممجی نے جلبوع جیل سے سرنگ کے ذریعے فرار ہو کر دشمن کو یہ پیغام دیا ہے کہ اسیران کے حوصلے بلند ہیں اور وہ قابض دشمن کے خلاف جیلوں میں بھی اپنی جدو جہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایس او جامعہ کراچی اور دفتر مشیر امور طلبہ کے تحت سالانہ یوم حسینؑ کا انعقاد، شیعہ ، سنی ، مسیحی شخصیات کی شرکت

دوسری جانب اقوام متحدہ کے عملے اور مشینری کی مدد سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی میزائل حملے میں تباہ ہونے والی کثیر منزلہ عمارت’الجوھرہ ٹاور‘ کا ملبہ ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے الجوہرہ ٹاور کو مئی کے وسط جیں غزہ پر مسلط کی گئی جنگ کے دوران بمباری کرکے ملبے میں تبدیل کردیا تھا۔

غزہ میں سیکرٹری محنت ہاؤسنگ ناجی سرحان نے بتایا کہ گہری انجینیرنگ اسٹڈی کے بعد اس کثیر منزلہ عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ عمارت کا ایک حصہ اب بھی کھڑا ہے مگر اسے گرایا جائے گا۔ ملبے ہٹانے کا  کام انتہائی احتیاط کےساتھ کیا جائے گا تاکہ اس آپریشن میں مقامی آبادی متاثر نہ ہو۔

قدس پریس کے مطابق الجورہ ٹاور کا ملبہ ہٹانے کاکام  اقوام متحدہ کےادارے ’یو این ڈی پی‘ کو دیا گیا ہے۔ یہ ایک پیشہ ور ادارہ ہے جو تحفظ کے تمام ضروری اور مطلوبہ اقدامات کے مطابق ملبہ ہٹانے کا آپریشن انجام دے گی۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button