علامہ راجہ ناصرعباس کا علما ء وذاکرین کانفرنس برائے تحفظ حقوقِ ملت تشیع وتحفظ عزاداری کی حمایت کا اعلان
آپ کو اس امید کے ساتھ مدعو کیا جارہا ہے کہ آپ علما و ذاکرین کانفرنس میں بھرپور شرکت کر کے میدان عمل میں اپنی موجودگی اور قومی درد کا اظہار کریں گے۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے 15 صفر المظفر 1443 ہجری بمطابق 23 ستمبر 2021 بروز جمعرات ،بوقت: 1 بجے دن بمقام جامعہ امام الصادق جی نائن ٹُو اسلام آباد میں منعقدہ علما ء وذاکرین کانفرنس برائے تحفظ حقوقِ ملت تشیع وتحفظ عزاداری” کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کانفرنس میں بھرپور شرکت کے لیے منظم مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زائرین کے خلاف این سی اوسی کا متعصبانہ حکم نامہ،علامہ محمد حسین اکبر کا بڑا اقدام
ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نےمرکزی سیکریٹریٹ سے جاری دعوت نامے میں کہا ہے کہ تنظیم سے مربوط اور ہم خیال علماء و ذاکرین کو قائد وحدت کی جانب سے کانفرنس میں شرکت کی تاکید کی گئی ہے۔ قومی حقوق کی جدوجہد اور عزاداری کے تحفظ کے لیے آپ جس عزم و استقامت کے ساتھ سر گرم ہیں وہ ہمارے لیے حوصلہ افزا ہے۔آپ کو اس امید کے ساتھ مدعو کیا جارہا ہے کہ آپ علما و ذاکرین کانفرنس میں بھرپور شرکت کر کے میدان عمل میں اپنی موجودگی اور قومی درد کا اظہار کریں گے۔