ایران

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ کا دہشت گرد گروہوں کو سخت انتباہ

شیعیت نیوز: ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے شمالی عراق میں انقلاب مخالف دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں کی بابت سخت خبردار کیا ہے۔

تہران میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل محمد باقری نے شمالی عراق اور عراقی کردستان میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے آپریشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عراق اور کردستان ریجن کے حکام کو ایران مخالف دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کرنا چاہیے۔

جنرل باقری نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ علاقے میں اپنے فوجی اڈے ختم کردے کیونکہ ان اڈوں کو ایران مخالف سرگرمیوں کے مرکز کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے واضح کیا کہ انقلاب مخالف مسلح عناصر کے خلاف کارروائی جاری رہے گی ۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی سرحدوں پر کسی بھی قسم کی شرپسندی کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

جنرل محمد باقری نے ایم کے او جیسے دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی ہمارا حق ہے اور اقوام متحدہ کے منشور کے تحت ہمیں یہ حق دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بڑی طاقتوں کے سامنے ایران کی استقامت پر دنیا رشک کر رہی ہے ، کمانڈر جنرل سلامی

دوسری جانب ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ دفاعی طاقت اور دفاعی سفارت کاری میں اضافہ ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کی تقرری کی تقریب کے موقع پر ہمارے نمائندے سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے وزیردفاع جنرل آشتیانی کا کہنا تھا کہ دفاعی طاقت اور دفاعی سفارت کاری کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کی پوری توانائی رکھتی ہیں اور ان کی آمادگی میں مزید اضافہ کرتے رہیں گے۔

جنرل آشتیانی نے کہا کہ ایران کی وزارت دفاع اور مسلح افواج کی جنرل اسٹاف کمیٹی مکمل ہم آہنگی کے ساتھ اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button