دنیا

امریکہ نے ایران اور حزب اللہ سے متعلق تیرہ شخصیات اور کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی

شیعیت نیوز: امریکہ کی وزارت خزانہ نے جمعے کو حزب اللہ اور لبنان کی حمایت کی وجہ سے ، تیرہ شخصیات اور کمپنیوں کا نام پابندیوں کی فہرست میں درج کر دیا ہے۔

امریکی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ لبنان اور کویت کے ایسے نیٹ ورک کو پابندیوں کی فہرست میں درج کیا گیا ہے جو حزب اللہ کے لئے مالی سہولتیں فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : داعش کے ہیڈ کوارٹر لال مسجد پرتحریک طالبان کا پرچم بلند،مولوی عبدالعزیز نے پرچم کے تحفظ کیلئےاسلحہ اٹھالیا

امریکی وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ اس نے حزب اللہ اور ایران کی قدس بریگيڈ کی مدد کرنے والے ایک نیٹ ورک پر پابندی عائد کی ہے جو جعلی کمپنیوں پر مشتمل تھا اور حزب اللہ کو مالی امداد دیتا تھا۔

امریکی وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر جو بیان جاری کیا گيا ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ تیرہ شخصیات اور آٹھ کمپنیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔ جن لوگوں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں ایران ، چین ، کویت اور لبنان کے شہری شامل ہیں ۔ جن کمپنیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے وہ متحدہ عرب امارات اور ہانگ کانگ میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بین الاقوامی فوج داری عدالت میں اسرائیلی وزیر دفاع کے خلاف مقدمہ کی سماعت کا آغاز

ان پابندوں کو ایسے حالات میں لگایا گیا ہے کہ جب جو بائیڈن کی حکومت کا دعوی ہے کہ وہ ویانا میں جاری مذاکرات کی مدد سے ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے میں واپسی کے لئے حالات فراہم کر رہا ہے۔

ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے میں امریکہ کی واپسی کے لئے اب تک ویانا میں امریکہ اور ایران کے علاوہ ایٹمی معاہدے کے دیگر اراکین کے درمیان مذاکرات کے چھے دور ہو چکے ہيں ۔ مختلف فریقوں کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے لیکن کچھ اختلافات اب بھی قائم ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button