اہم ترین خبریںلبنان

علمائے اہلسنت لبنان کی جانب سے ایران اور سید حسن نصراللہ کا شکریہ

شیعیت نیوز: لبنان کے علمائے اہلسنت نے ایران سے ایندھن کی درآمدات پر سید حسن نصراللہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سے آئل ٹینکروں کی آمد سے لبنان کا اقتصادی محاصرہ ناکام ہوگیا ہے۔

لبنان کے عکار علاقے کے علمائے اہلسنت نے ایران کے آئل ٹینکروں کے لبنان پہنچنے کے سلسلے میں ایک بیان جاری کیا ہے۔

علمائے عکار کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے آئل ٹینکر لبنان پہنچنے سے امریکہ کے اندازے درہم برہم ہوگئے اور بیروت کے خلاف واشنگٹن کا اقتصادی محاصرہ ناکام ہوگیا ہے۔

اس بیان میں زور دے کر کہا گیا ہے کہ ہم ایران اور شام کا کہ جس نے آل ٹینکر لبنان پہنچنے میں مدد کی اور بیروت کے خلاف اقتصادی ناکہ بندی ناکام ہونے کا موجب بنا ، شکریہ ادا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عراق، شہر موصل میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، داعش کے کئی خفیہ ٹھکانے تباہ

دوسری جانب ایندھن کی قلت کا سامنا کر رہے لبنان کی مدد کے لئے عراق کی طرف سے ایندھن کی بھیجی گئی پہلی کھیپ لبنان پہونچ گئی ہے۔ 32 ہزار ٹن مزٹ آیل کا حامل جہاز لبنان کے ساحل پہونچا۔

لبنان کی وزارت توانائی کے مطابق، ایندھن کو آج خالی کر لیا جائے گا۔ اسی طرح عراق کی طرف سے ایندھن کی دوسری کھیپ اگلے ہفتے لبنان پہونچے گی۔

لبنان اور عراق کے درمیان ہوئے معاہدے کے مطابق، لبنان کے بجلی گھر کی ضرورت کے لئے عراقی ایندھن کا ٹینڈر ہر مہینے پاس ہوگا اور دوسرا ٹینڈر اکتوبر کے پہلے ہفتے میں پاس ہوگا۔

حکومت عراق نے فروری کے مہینے میں لبنان کو مختلف طرح کے ایندھن کی برآمدات کا حکم صادر کیا جسکے مطابق، عراق لبنان کو 10 لاکھ بیرل مزٹ آیل اور 5 لاکھ بیرل کچہ تیل برآمد کرے گا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے اسلامی جمہوریہ ایران نے لبنان کے لئے ایندھن بھیجا تھا۔ یہ ایندھن بحری جہاز سے شام کی بندرگاہ پہونچا، پھر وہاں سے ٹینکروں کے ذریعہ لبنان پہونچایا گیا تھا۔ ایرانی ایندھن لبنان پہونچنے پر عوام نے سڑکوں پر نکل کر آیل ٹینکر کے ڈرائیورں کا پر تپاک استقبال کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button