اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

وزیر اعظم پاکستان عمران خان اورایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی کے درمیان پہلی بارملاقات

تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی سائڈ لائن پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے درمیان خصوصی ملاقات ہوئی ہے۔

شیعیت نیوز: برادر اسلامی پڑوسی ممالک پاکستان اور ایران کے درمیان دو طرفہ روابط و تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے، وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور صدر اسلامی جمہویہ ایران آیت اللہ ابراہیم رئیسی کے درمیان تاجکستان میں پہلی بار خصوصی ملاقات ، علاقائی امن وامان ، باہمی سفارتی و تجارتی تعلقات اور بارڈر سکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال۔

تفصیلات کےمطابق تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی سائڈ لائن پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور ایرانی صدرآیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے درمیان خصوصی ملاقات ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ محمودقریشی نے طالبان کے ہاتھوں قتل ہونے والے ہزاروں شہداء کےورثاءکے زخموں پر پھر نمک چھڑک دیا

ذرائع کے مطابق دونوں سربراہان مملکت کے درمیان انتہائی خوشگوار ماحول میں ہونے والی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے خصوصاً افغانستان کی صورتحال اور دوطرفہ تجارتی وسفارتی تعلقات میں مزید اضافے کے امور پر گفتگو کی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button