اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

ملک دشمن وہابی دہشت گردتنظیم کالعدم تحریک طالبان کاحملہ، پاک فوج کے7 جوان شہید،4زخمی

شہید و زخمیوں کو فوری طور پر قرہبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

شیعیت نیوز: جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا کے علاقے سپینہ میلہ کے قریب سکیورٹی فورسز پرملک دشمن وہابی دہشت گردتنظیم کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں 7 سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا کے علاقے سپینہ میلہ کے قریب سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز پہ جدید ہتھیاروں سے حملہ کر دیا۔

حملے کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کے 7 جوان شہید جبکہ 4 زخمی‏ ہو گئے ہیں۔ شہید ہونے والوں اہلکاروں میں نائب صوبیدار عامر شکیل، نائیک اشفاق، سپاہی سلمان، سپاہی انتظار،سپاہی خرم، سپاہی شیراز اور سپاہی ساجد شامل ہے جبکہ زخمیوں میں سپاہی شہزاد، سپاہی احمد رضا، سپاہی صدام اور سپاہی اسد شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سینئرشیعہ مذہبی رہنما علی اوسط رضوی کےانتقال پر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا اظہار افسوس و تعزیت

ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں دو دشت گرد مارے گئے۔ شہید و زخمیوں کو فوری طور پر قرہبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز پر حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان نے قبول کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button