ایران

ہمیں امریکہ پر بھروسہ نہیں ہے، عملی طور پر پابندیاں ختم کی جانی چاہئیں، محسن بہاروند

شیعیت نیوز: برطانیہ میں ایران کے سفیر محسن بہاروند نے جوہری معاہدے سے امریکہ کی یکطرفہ علیحدگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو امریکہ پر اعتماد نہیں ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بحالی کے لیے پابندیوں کو عملی طور پر ہٹانے کی ضرورت ہے۔

یہ بات محسن بہاروند نے آج بروز بدھ روسی راشا ٹودے چینل’’RT‘‘کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ نے دوسرے ممالک کے ساتھ اپنے اختلافات اور تنازعات کو حل کرنے کے لیے ایک مذاکراتی نقطہ ن کو ظر اختیار کیا ہے ، اور جوہری معاہدے کے معاملے میں ہمارے پاس ایسے مسائل ہیں جن کے بارے میں ہمیں دوسرے فریقوں کے ساتھ حل کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کالعدم وہابی وناصبی تنظیموں کی شیعہ مخالف سوشل میڈیا مہم ،بھارتی ایجنسی را کی پشت پناہی پر ریاستی ادارے خاموش

انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ اگر ٹرمپ جیسا کوئی امریکہ میں دوبارہ اقتدار میں آئے تو وہ مذاکرات کے نتائج کو تباہ نہیں کرے۔

ہم اس خطے اور دیگر مسائل جن کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور ایٹمی مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہے، کے بارے میں گفتگو نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پابندیوں کو ختم کرنے کیلیے دوسرے شرکاء کے عملی اقدام کو بھی دیکھنا چاہیے کیونکہ ہم اس معاہدے کا رکن ہیں تو اس کے فوائد سے بھی محروم نہیں رہ سکتے ہیں۔ جوہری معاہدے کے وعدوں اور حقوق کے درمیان توازن ہونا چاہیے۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ جوہری مذاکرات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مطالبات ، خاص طور پر اس معاہدے کے مستقبل اور امریکی فریق کی ضمانت کے حوالے سے کافی معقول ہیں۔ بہاروند نے کہا کہ امریکہ پر اعتماد ختم ہوچکا ہے اور انہیں اس صورتحال کا ازالہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button