اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

بیت المقدس میں بس اڈے کے باہر چاقو کے حملے میں تین یہودی زخمی

شیعیت نیوز: اسرائیلی ذرائع ابلاغ نےبتایا ہے کہ بیت المقدس کے وسطی علاقے میں بس اڈے کے باہر تین افراد پر چاقو سے حملہ کی واردات ہوئی۔ حملت میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق زخمی ہونے والے یہودی مذہبی مدرسے کے طلباء بتائے جاتے ہیں جن کی عمریں بیس سال کے درمیان ہیں۔ ان کی حالت مستحکم ہے۔

نامہ نگار کے مطابق جوابی حملے میں فلسطینی چاقو بردار بھی زخمی ہوگیا جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جائے حادثہ پر حملہ آور پر قابو پا کر اسے ’’نیوٹرلائز‘‘ کر دیا گیا۔

ادھر القدس میں نامہ نگار نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اسرائیلی فوج نے القدس بس اڈے پر چاقو سے حملہ کرنے والے پر فائرنگ بھی کی۔

اسرائیلی پولیس کا کہناہے کہ اس نے چاقو حملے میں معاونت کرنے والے دو فلسطینیوں کو بھی گرفتار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران ہرمشکل حالات میں بدستور پاکستان کیساتھ کھڑا رہا،صدر پاکستان عارف علوی

دوسری جانب فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے سماجی کارکنوں اور مذہبی تنظیموں کی طرف سے مقامی مسلمانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ یہودی آباد کاروں کے دھاووں کو روکنے اور صیہونی ریاست کے شرپسندانہ منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے فجر کی نماز میں مسجد میں حاضری دیں۔

رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا یر’محافظان مسجد ابراہیمی‘ کے عنوان سے ایک مہم شروع کی گئی ہے جس میں الخلیل کے مسلمانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بالعموم روزانہ بالخصوص جمعہ کے روز نماز فجر مسجد ابراہیمی میں ادا کریں تاکہ صیہونی ریاست کے ناپاک عزائم اور مذموم ارادوں کو ناکام بنایا جا سکے۔

انہوں نے الخلیل کے فلسطینی باشندوں پر زور دیا کہ وہ شہر کے مختلف علاقوں سے نماز فجر کے لیے بسیں چلائیں تاکہ مسجد کو نمازیوں سے بھر دیا جائے۔

سماجی کارکن ماجد متعب نے کہا کہ مسجد ابراہیمی میں نمازیوں کی تعداد بڑھانا قومی اور دینی ذمہ داری ہے تاکہ قابض دشمن کے منصوبوں اور مذموم عزائم کو ناکام بنایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button