اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

ایف سی کے قافلے پر ملک دشمن دہشت گردوں کا حملہ،2 جوان شہید ایک زخمی

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کے ارکان نے فوری طور پر جوابی فائرنگ کی تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب رہے

شیعیت نیوز: بلوچستان کےضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں مسلح افراد کی جانب سے فرنٹیئر کور (ایف سی) کے قافلے پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ایک زخمی ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت لانس نائیک صبور اور سپاہی عبدالحکیم کے نام سے ہوئی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کے ارکان نے فوری طور پر جوابی فائرنگ کی تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ زخمی فوجی اور شہدا کی لاشوں کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا۔ قلات کے قریب دہشت گردی کی ایک اور کارروائی میں کچھ موٹر سائیکل سواروں نے ہائی وے پر گشت کرنے والی پولیس کی ایک گاڑی پر دستی بم پھینکا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، عالمی دہشت گردگروہ داعش کے 3 خطرناک دہشت گردگرفتار

دستی بم گاڑی کے قریب پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار اور دو دیگر افراد زخمی ہوئے۔ دستی بم حملے کے نتیجے میں قلات کے ڈی ایس پی غلام حسین محفوظ رہے جو پولیس کی گاڑی کے اندر بیٹھے تھے۔ زخمی پولیس اہلکاروں اور دو شہریوں کو علاج کے لیے قلات ڈسٹرکٹ ہسپتال لے جایا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button