اہم ترین خبریںپاکستان

نفرتوں اور فرقہ واریت سے گریز کیا جائےاسی میں ہم سب کی بہتری اور بھلائی ہے، علامہ شہنشاہ نقوی

علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ امن و اتحاد، وحدت اور یکجہتی کی فضاء ہم سب کے مفاد میں ہے۔

شیعیت نیوز: معروف عالم دین وخطیب مسجد باب العلم علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ امن و اتحاد، وحدت اور یکجہتی کی فضاء ہم سب کے مفاد میں ہے۔ یہ بات انہوں نے علماء و معززین اور مختلف مکاتب فکر کے علماء سے گفتگو کے دوران کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک نفرتوں اور فرقہ واریت کا متحمل نہیں ہوسکتا، لہٰذا اس سے گریز کیا جائے اور اسی میں ہم سب کی بہتری اور بھلائی ہے کہ ہم پر امن ماحول میں اپنی زندگیاں گزاریں۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پاکستان ، فخر ملت جعفریہ قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کو قوم سے بچھڑے 73 برس بیت گئے

انہوں نے مزید کہا کہ وطن دشمن قوتیں ملکی سالمیت سے نہ کھیلیں کیونکہ امریکہ، اسرائیل اور بھارت یہاں افراتفری پھیلانے میں مصروف ہیں اور اس وقت ہمارا ملک نازک دور سے گزر رہا ہے، یہ ملک ہم سب نے مل کر بنایا اور اسکی تعمیر و ترقی بھی ہم ہی کو کرنی ہے لہٰذا بہتر تو یہ ہوگا کہ سب مل کر کام کریں اور تمام مکاتب فکر کے مسلمان نفرتوں کی سیاست کرنے والوں سے ہوشیار رہیں اور ایسے عوامل کا محاسبہ کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button