اہم ترین خبریںمشرق وسطی

شام، درعا میں فوجی گاڑی پر بم دھماکہ، دس شامی فوجی جاں بحق اور زخمی

شیعیت نیوز: جنوبی شام کے صوبہ درعا میں فوجی گاڑی کے راستے میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں دس شامی فوجی جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

دمشق میں دفاعی اور عسکری ذرائع نے بتایا کہ بم کا یہ دھماکہ صوبہ درعا کے نواحی دیہات نافعہ اور عین ذکر کے سنگم پر ہوا۔ دھماکے میں شامی فوج کی گاڑی تباہ ہو گئی اور اس میں سوار سات فوجی اہلکار جاں بحق اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔

سڑک کے کنارے نصب بم کا یہ دھماکہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب شامی فوج کے اہلکار، جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کی غرض سے درعا کے مختلف محلوں میں داخل ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ شہنشاہ حسین نقوی کو فون کالزپر دھمکیاں، گستاخانہ میسجز، ایف آئی آردرج، کون بندہ ہے؟جان کر حیران رہ جائیں

شام کی حکومت درعا میں امن و استحکام کو ترجیح دے رہی ہے اور اس کوشش میں ہے کہ پرامن طریقے سے معاملات کو سلجھاکر عام شہریوں کی جان اور بنیادی ڈھانچے کو بچایا جائے۔

شامی فوج کے ہاتھوں پے در پے شکست کھانے والے دہشت گرد گروہوں نے پچھلے چند ماہ کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں خودکش حملے اور بم دھماکے کیے ہیں جن میں زیادہ تر عام شہری ہی مارے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جیل سے مفرور فلسطینی قیدیوں کی تلاش جاری، غرب اردن میں کرفیو پر غور

واضح رہے شام کا بحران سعودی عرب ، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کی مسلح کارروائیوں کے بعد شروع ہوا تھا۔ سن دوہزار گیارہ سے جاری اس بحران کا مقصد خطے میں طاقت کا توازن غاصب صیہونی حکومت کے حق میں تبدیل کرنا تھا۔

شامی فوج نے ایران کی فوجی مشاورت اور روس کی حمایت سے دہشت گرد گروہ داعش کی بساط لپیٹ دی ہے جبکہ باقی دہشت گرد گروہ بھی اب اپنی آخری سانسیں لے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button