اہم ترین خبریںپاکستان

جو نقصان فرقہ وایت کے نام پر شیعہ سُنی بھائیوں نے اٹھایا،ہم نہیں چاہتے یہ فضاءدوبارہ قائم ہو، علامہ ناظرعباس

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے، ہمیں ہر صورت میں پاکستان کی فضاء کو بہتر بنانے کے لئے اپنا اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہے

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ سید ناظر عباس تقوی نے اپنے وفد کے ہمراہ مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام سے ملاقاتیں کی اور مدارس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے ملک کو ایک بار پھر فرقہ واریت کی طرف دھکیلنے کی ناکام کوششیں کی جا رہی ہے، لہذا ہمیں چاہیئے کہ ایسے حالات میں ملک کی فضاء کو بہتر کرنے کے لئے ایک دوسرے کے مسالک کا احترام و مقدسات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے برادران اہلسنت و دیگر مکاتب فکر کے علماء کرام سے رابطوں پر زور دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ملیر تھانے میں بھی اورنگزیب فاروقی و گستاخ زاہد سعید کے خلاف توہین مذہب کی درخواست دائر

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے، ہمیں ہر صورت میں پاکستان کی فضاء کو بہتر بنانے کے لئے اپنا اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہے، ماضی میں جو نقصان فرقہ وایت کے نام پر شیعہ سُنی بھائیوں نے اٹھایا، ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان میں اُس فضاء کو قائم کیا جائے، بہت مشکلوں سے پاکستان کی فضاء بہتر ہوئی ہے، اس ملک میں شیعہ سُنی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، تمام مسالک کے لوگ ایک دوسرے کااحترام کرتے ہیں اور ایک ساتھ رابطے میں بھی ہیں اور اس سازش کو بھی ناکام کرنے میں ہم مل کر اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button